مریم نواز کا خطاب نفرت اور تفرقہ انگیز تھا، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر کا سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر وزیراعلٰی پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج پنجاب کی وزیرِاعلیٰ کی تقریر پر گہری مایوسی ہوئی، وزیراعلٰی پنجاب کی تقریر تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانات سے بھری ہوئی تھی، یہ بالکل توقع کے خلاف تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے مریم نواز کے بیان کو نفرت اور تفرقہ انگیز قرار دے دیا۔ شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب کی وزیرِاعلیٰ کی تقریر پر گہری مایوسی ہوئی، وزیراعلٰی پنجاب کی تقریر تفرقہ انگیز اور نفرت انگیز بیانات سے بھری ہوئی تھی، یہ بالکل توقع کے خلاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کل اپنی پریس کانفرنس میں بات کروں گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تفرقہ انگیز کی تقریر پنجاب کی
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا یا جا چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے۔