پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے جب کہ پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی۔
رپورٹ کے مطابق 2026میں مہنگائی 6فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، گیس ٹیرف میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا جبکہ مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے محتاط مانیٹری پالیسی اپنائے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی، پاکستان کی ترقی کے امکانات مثبت لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجز برقرار ہیں جب کہ تعمیراتی شعبے کے لیے بجٹ میں دی گئی مراعات جزوی طور پر نقصانات کم کریں گی۔
اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق بار بار آنے والی قدرتی آفات اور حالیہ سیلاب ترقی کیلئے خطرہ ہیں، سیلاب سے انفرا اسٹرکچر اور زرعی اراضی کو نقصان، شرح نمو پر دباو ڈالے گا جب کہ سیلاب سے سپلائی چین متاثر اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معیشتی رفتار اور اعتماد برقرار رکھا جا سکتا ہے، مالی سال 2026 میں امریکا پاکستان تجارتی معاہدے سے کاروباری اعتماد بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا میں 2 صوبائی وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دیدیا خیبرپختونخوا میں 2 صوبائی وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دیدیا جب تک مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے، پی پی کا سینیٹ سے بھی واک آوٹ ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان آکر مجھ سے وصول کرلے، محسن نقوی کا صدر بی سی سی آئی کو واضح جواب دو ریاستی حل پر جب تک فلسطینی فیصلہ نہیں کرلیتے کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان انڈونیشیا دستے بھیجنے کو تیار،پاکستان جلد فلسطین اپنی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرے گا، اسحاق ڈار معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست،بھارتی پراکسیز کارروائیوں میں مصروفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا امکان ہے ترقی کی
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے سیلاب نقصانات کی حتمی رپورٹ جلدمانگ لی،پنجاب کااپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ
سندھ میں 50 ارب اورخیبرپختونخوا میں 30 ارب تک کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ، جبکہ سیلاب سے بلوچستان میں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں،پنجاب حکومت کا سرپلس بجٹ کی نشاندہی سے انکار
رواں مالی سال ترسیلات زر ریکارڈ 43ارب ڈالر تک جانے اور مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک جانے کا امکان ہے(ذرائع وزارت خزانہ) پاکستان اور آئی ایم ایف مشن میں اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری
آئی ایم ایف نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی ہے جب کہ پنجاب نے اپنے ہی وسائل سے متاثرین کی امداد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں پاکستانی حکام نے مشن کو ترقی، افراط زر، ترسیلات زر، برآمدات اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی۔آئی ایم ایف مشن سے صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی، تاہم ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیلابی نقصانات کے باعث فی الحال سرپلس بجٹ کی نشاندہی سے انکار کردیا ہے اور اپنے وسائل ہی سے سیلاب متاثرین کی امداد کا عندیہ دے دیا ہے۔آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سیلاب کے نقصانات کی تخمینہ رپورٹ تیارکی جا رہی ہے۔ سندھ میں 50 ارب اورخیبرپختونخوا میں 30 ارب روپے تک کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ہے جب کہ سیلاب سے صوبہ بلوچستان میں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔بریفنگ میں عالمی ادارے کو مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال ترسیلات زرریکارڈ 43ارب ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔ بجٹ میں ترسیلات زر کا ہدف 39۔4 ارب ڈالر رکھا گیا تھا۔ معاشی شرح نمو 4۔2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3۔7 سے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب،خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد تعمیر نو کی سرگرمیوں کے لیے زیادہ ترسیلات زر آنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں چاروں صوبوں نے 1464 ارب روپے کا بجٹ سرپلس دینا ہے۔ گزشتہ مالی سال سرپلس بجٹ میں 280 ارب روپے کی کمی آئی ہے۔ آئی ایم ایف کو دی گئی بریفنگ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2۔1 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے ایک ارب ڈالر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔بریفنگ میں مزید کہا گیاہے کہ برآمدات 35۔2 ارب ڈالر ہدف کے مقابلے 34۔2 ارب ڈالر تک ہو سکتی ہیں۔ رواں مالی سال درآمدات کا تخمینہ 65 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس سال مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک جا سکتی ہے جب کہ ستمبرمیں مہنگائی 3۔5 سے 4۔5 فیصد کیدرمیان رہنے کا تخمینہ ہے اور سیلابی نقصانات کے باعث مہنگائی میں بتدریح اضافے کا خدشہ ہے۔