بابر اعظم کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر پایا،کگیسو ربادا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیپ ٹائون (اسپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کاگیسو ربادا نے پاکستان کے بابر اعظم کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بیٹر قرار دے دیا۔ 30 سالہ کاگیسو ربادا نے 71 ٹیسٹ، 106 ون ڈے اور 70 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کر رکھی ہے، انہوں نے معین علی اور عادل رشید کے ساتھ ربادا نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کرکٹرز سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔فاسٹ بولر سے کہا گیا کہ وہ ان بیٹرز کے نام بتائیں جن کے خلاف انہیں شاندار کیریئر کے دوران بولنگ کرنا سب سے مشکل تھا۔ ربادا نے بابر اعظم کا نام لیا اور کہا کہ وہ چٹان ہیں، انہوں نے ویرات کوہلی، جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی مشکل بیٹر قرار دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کے معاملے پر وزیر اعظم سے بات کرں گے، امین الحق
ایم کیوایم پاکستان کے مرکزی رہنما و ایم این اے امین الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے، یہ ملاقات آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں ہوگی۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم سے ملاقات میں انہیں کراچی سمیت سندھ بھر میں صوبائی حکومت کی جانب سے پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پر کام روکنے کے معاملہ سے آگاہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو امید ہے کہ وزیراعظم اس معاملے پر وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اس معاملہ کو پیر کو قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاس میں بھی اٹھائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں سے کراچی میں میگا پروجیکٹس تعمیر ہورہے ہیں، سندھ حکومت کا ان منصوبوں پر کام روکنا شہر قائد کی ترقی میں روکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جلد شروع ہوجائے گا۔