پیپلز پارٹی کا تحفظات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی پی ذرائع کے مطابق لندن سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقاتذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزراء کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بے جا تنقیدی بیانات سامنے رکھیں گے۔
پی پی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کی امداد کے مطالبات وفاق سے ہیں، پنجاب حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف پیپلز پارٹی
پڑھیں:
شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں،آزادکشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری