ٹرمپ کا غزہ پلان، جماعت اسلامی نے شہباز شریف کی تائید کو مسترد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم پاکستان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کیلئے 20 نکاتی پلان پر وزیراعظم کی تائید کو جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم پاکستان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم کے غزہ اور ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق بیان کو کسی صورت قبول نہیں کرتے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی قوم کی مرضی کے بغیر کوئی بھی شخصیت کیسے ڈونلڈ ٹرمپ کو رضا مندی دے سکتی ہے؟۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جس کی سر زمین پر قبضہ ہو تو وہ اس کیخلاف مسلح جدوجہد کر سکتی ہے، دنیا کی کوئی بھی طاقت زور زبردستی سے ایک قوم کا یہ حق نہیں چھین سکتی۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امن معاہدے کے نام پر ایسی کوئی بھی دستاویز جو 66 ہزار فلسطینیوں کی لاشوں پر دی جا رہی ہے، اس کی تحسین کرنا ظالموں کیساتھ کھڑے ہونے کے برابر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمان نے امیر جماعت اسلامی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی
پڑھیں:
پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے، وزیراعظم
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حماس کے بیان سے جنگ بندی کی نئی راہ ہموار ہوئی، پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برادر ممالک کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان تمام برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام کرے گا۔
واضح رہے کہ حماس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ بڑی حد تک قبول کرلیا ہے۔ حماس نے یرغمال اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کا کنٹرول فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیار مستقبل کے فلسطینی حکمرانوں کے حوالے کرے گی، جبکہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کا مجوزہ کردار بھی مسترد کردیا ہے۔