مریم نواز کے بیان پر وفاقی وزیر قانون کی پیپلز پارٹی سے معذرت
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیپلز پارٹی سے معذرت کر لی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گھر کے بڑے اس مسئلے کو بیٹھ کر حل کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے۔ سیاست میں گرما گرمی چلتی رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے سندھ کے سینئر وزیر کا وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر مایوسی کا اظہار مانگنے والا سلسلہ اب بند ہوجانا چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاباپوزیشن اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ خوش نہ ہوں، ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی، اتحاد جاری رہے گا۔
اعظم نذیر نے طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری کو پی پی اراکین کو منانے بھیج دیا۔
جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نہریں نکالنے کی بات کرے تو تکلیف ہو جاتی ہے، پانی چوری نہیں کرنا تھا، چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم انسانیت کے خلاف بغاوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بچے ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سماج کے ناسور ہیں جنہیں پنجاب سے جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے جو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مضبوط گورننس کے ذریعے بچوں اور شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنا رہا ہے۔ اس سینٹر کے ذریعے ہزاروں لاپتہ بچوں اور بزرگوں کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا یا جا چکا ہے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ کسی بھی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی سے رابطہ کیا جائے۔