data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شارجہ (اسپورٹس ڈیسک )نیپال نے ویسٹ انڈیز کو مسلسل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چھ وکٹ پر 173رنز بنائے۔آصف شیخ نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ سندیپ جورا نے تین چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین اور کائل مایرز نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم صرف 83 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جیسن ہولڈر 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیپال کی جانب سے محمد عادل عالم نے چار اور خوشحال بھورتل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔دریں اثناء نیپال کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی شکست پر ویسٹ انڈیز کے کپتان عقیل حسین اپنی ٹیم پر پھٹ پڑے۔عقیل حسین نے کہا ہے کہ ہمیں یہ جلد سمجھنا ہو گا کہ یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، آپ بینچ مارک بنانا چاہتے ہیں اور اس سطح تک نہیں پہنچ پاتے تو پھر آپ کو آئینہ دیکھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آئینہ دیکھ کر خود سے پوچھنا چاہیے کہ کیا ہم واقعی انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی ہیں، جو ٹیم مسلسل اکٹھے کھیل رہی ہو تو پھر اسے پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف ناموں کی اور ماضی کی بات نہیں، آپ کو یہ دیکھنا ہے کہ اب آپ کیا کرتے ہیں، آپ کو جلد از جلد کنڈیشنز سمجھنا ہوتی ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کپتان نے کہا کہ میں نیپال کے بیٹرز کی تعریف کروں گا کہ انہوں نے 174 رنز کا ہدف دیا، ہمارے بولرز کو کم رنز دینے چاہیے تھے، پاور پلے میں ہم نے کم رنز کیے۔ پاور پلے میں دو وکٹوں کے نقصان پر 16 رنز بنانے کے بعد صورتِ حال ان کنڈیشنز میں مشکل ہوتی ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی فل ممبر ٹیم کے خلاف نیپال نے پہلی مرتبہ سیریز جیتی ہے، شارجہ میں کھیلی جانے والی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں نیپال کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی نیپال نے

پڑھیں:

امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام

امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔

U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا