data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اشتہار
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیے۔ سلواکیہ نے 2018 ء کے آخر میں امریکا کے ساتھ 14 عدد لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا لیکن کورونا کی عالمگیر وبا کی وجہ سے طیاروں کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2عدد ایف 16 بلاک 70 لڑاکا طیارے، ایک سنگل سیٹ اور ایک ڈبل سیٹ مغربی سلوواکیہ کے ملاکی ایئر بیس پر اترے۔ یہ طیارے تکنیکی منظوری کے بعد تربیتی پروازیں شروع کر دیں گے۔