اسرائیلی دعویٰ جھوٹا ثابت، حماس رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
اسرائیلی دعویٰ جھوٹا ثابت، حماس رہنما خلیل الحیہ منظر عام پر آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
اسرائیلی حملے میں محفوظ رہنے والے حماس کے سینئر رہنما اور جنگ بندی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ پہلی مرتبہ منظر عام پر آ گئے ہیں۔
گزشتہ ماہ اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں فضائی حملہ کر کے خلیل الحیہ سمیت کئی فلسطینی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کارروائی میں خلیل الحیہ شہید ہو گئے ہیں، تاہم حماس نے اس خبر کی فوری تردید کی تھی۔
اب عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں خلیل الحیہ نے اپنی زندگی بچ جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں ان کا بیٹا اور ان کے چیف آف اسٹاف شہید ہو گئے۔
حماس کے مطابق، خلیل الحیہ نے خود اپنے بیٹے اور دیگر شہدا کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی انڈونیشیا؛ سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 36ہوگئی فلپ مورس پاکستان لمیٹڈ کا اسٹاک ایکسچینج سے شیئرز کی ڈی لسٹنگ کا اعلان اس بار بھارت انشاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا’: وزیر دفاع خواجہ آصف حماس نے جنگ بندی نہ مانی تو غزہ پر حملے مزید بڑھیں گے، نیتن یاہو آئی سی سی نے پاک بھارت ویمنز میچ کو تنازعات سے بچانے کی حکمت عملی تیار کر لی وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خلیل الحیہ
پڑھیں:
فلسطینی ریاست کسی حال میں قبول نہیں، حماس کو ہرحال میں غیرمسلح کیا جائے گا: نیتن یاہو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انتہاپسند وزرا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس کے دوران دائیں بازو کے وزرا کو فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت برقرار رکھنے کا یقین دلا دیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ بیرونی اور اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے خلاف مؤقف میں ذرہ برابر فرق نہیں آیا ، دہائیوں سے جاری مخالفت جاری رہے گی۔
حماس سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چاہے آسان ہو یا مشکل لیکن حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا ۔
دوسری جانب سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔