data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (ویب ڈیسک): سندھ کابینہ نے کچے کے علاقوں میں امن و امان کی بحالی اور سماجی ترقی کے لیے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کے مطابق، کابینہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیکیورٹی آپریشنز اور مقامی عمائدین سے مذاکرات کے بعد متعدد ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے عمل کو شفاف اور ہمدردانہ انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ پالیسی کے تحت ہتھیار ڈالنے والے افراد کے اہلخانہ کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ کچے کے علاقوں میں اسکول، اسپتال اور ویٹرنری سہولیات کی بحالی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ داخلہ کو ہدایت دی کہ نگرانی کے نظام اور شفافیت کو مؤثر بنایا جائے اور امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ ہتھیار ڈالنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہتھیار ڈالنے

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات بھی شامل ہیں۔

قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ٹرمپ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔

امریکی مندوب نے کہا کہ تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور ہوئی ہے، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے، انڈونیشیا اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے، غزہ کے استحکام کے لیے آج کی قرارداد اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ کی جانب سے روس اور یوکرین امن منصوبے کی منظوری
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے اضافی فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی
  • نثار کھوڑو کے بیان پر اے پی ایم ایس او کی مرکزی کمیٹی کا ردعمل
  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں واٹرسپلائی کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں
  • اردن کی پارلیمان نے بھرتیاں بحال کرنے کا قانون منظور کر لیا
  • اردن‘ بھرتیوں کی بحالی کا قانون منظور
  • سلامتی کونسل: ٹرمپ غزہ امن منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
  • حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار
  • سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور