ٹرمپ منصوبے کے تحت ہتھیار نہیں ڈالیں گے، غیر مسلح ہونے کی خبروں پر حماس کا ردعمل آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
روس کی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق، حماس کے سینیئر رہنماء محمود مرداوی نے 5 اکتوبر کو ان خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے نہ تو کسی جنگ بندی پر پیشرفت کی ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی تنظیم حماس نے واضح الفاظ میں تردید کی ہے کہ اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن منصوبے کے تحت ہتھیار ڈالنے پر اتفاق کیا ہے۔ تنظیم نے ان دعوؤں کو "سیاسی طور پر گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا" قرار دیا، جس کا مقصد خطے میں حماس کی پوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔ روس کی خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق، حماس کے سینیئر رہنماء محمود مرداوی نے 5 اکتوبر کو ان خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے نہ تو کسی جنگ بندی پر پیش رفت کی ہے اور نہ ہی ہتھیار ڈالنے پر کوئی بات چیت ہوئی ہے۔
یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں، جب غزہ کے امن منصوبے پر مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ورکوف کو مصر بھیجا ہے، تاکہ مذاکراتی عمل آگے بڑھایا جا سکے۔ دوسری جانب، ٹرمپ نے اتوار کے روز حماس کو خبردار کیا کہ اگر اس نے غزہ میں اقتدار چھوڑنے سے انکار کیا تو “مکمل تباہی” کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
محمد یوسف کا Sector 5-G میں نئی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا افتتاح
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251118-02-12
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے Sector 5-G میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر، مختلف یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین، کونسلرز، ٹاؤن افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ ”Sector 5-G کی یہ مرکزی سڑک کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار تھی، جگہ جگہ گڑھے اور ٹوٹ پھوٹ عوام کے لیے شدید تکلیف کا باعث بنے ہوئے تھے۔ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اس سڑک کی نئے سرے سے تعمیر کا فیصلہ کیا ہے، اور ان شاء اللہ یہ منصوبہ جلد مکمل کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ Sector 5-G میں داخلے کے لیے بن قاسم اسٹیڈیم کی طرف سے آنے والا مرکزی راستہ بھی شدید خرابی کا شکار ہے۔ یہ دونوں ٹریک موٹرسائیکل سواروں اور گاڑی چلانے والوں کے لیے مسلسل مسئلہ بنے ہوئے ہیں، مگر اب ان دونوں شاہراہوں کو بھی مکمل طور پر بحال کیا جا رہا ہے۔ اس سے Secto 5-G میں آمد و رفت کہیں زیادہ آسان ہو جائے گی۔چیئرمین محمد یوسف نے اپنے دو سالہ دورِ انتظامیہ کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ:نیو کراچی ٹاؤن واحد ٹاؤن ہے جس کے پاس اپنا واٹر پارک موجود ہے، جو 25 ٹاؤنز میں کسی اور کے پاس نہیں۔ 24 پارکوں کی تزئین و آرائش مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ 12 مزید پارک تعمیر کے مراحل میں ہیں۔600 گلیوں میں پیور بلاکس بچھانے کا کام جاری ہے اور ڈیڑھ سو سے زائد گلیاں مکمل ہو چکی ہیں۔مجموعی طور پر 26 لاکھ اسکوائر فٹ پیور بلاکس کی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 50 سال میں نیو کراچی ٹاؤن میں اس سطح کے ترقیاتی کام کبھی نہیں ہوئے۔