آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج میں شہید نوجوان کے والد کا شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
مظفرآباد:
آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہید نوجوان کے والد کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔
احتجاج کے دوران تشدد کا عنصر جان و مال کے نقصان کا باعث ہے۔ احتجاج میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں شہید کیے گئے نوجوان کے والد نے ہڑتال کو ظلم قرار دے دیا۔
شہید نوجوان کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کا بچہ کہاں تھا؟، کیا کر رہا تھا؟ اور اس کے ہاتھ میں کیا تھا؟
احتجاج کا واحد حل جمہوری طرز عمل کے ذریعے مسائل ختم کرنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوجوان کے والد
پڑھیں:
قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق کے والد کا انتقال، نمازِ جنازہ ادا
سٹی 42 : قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عبداللہ اشتیاق کے والد انتقال کر گئے ۔
نماز جنازہ مولانا مصعب بن عبید نے پڑھائی، جس میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید،صدر انجمن تاجران طاہر شریف گجر موجود تھے۔ اس کے علاوہ جنازہ میں جوڈیشری سے شاہد خان،حبیب خان سمیت کھلاڑیوں ،تاجروں،شہریوں نے شرکت کی۔
مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ شہر کے مرکزی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے