پی ڈی ایم اے کا ایک اور سیلاب کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری کردیا
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔
صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے ۔
محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔
سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے الرٹ جاری
پڑھیں:
سمندری طوفان شکتی ڈیپ ڈیپریشن میں تبدیل، محکمہ موسمیات کا 13واں الرٹ جاری
کراچی:سمندری طوفان گہرے دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) میں تبدیل ہوگیا جو کراچی سے تقریباً 960 کلو میٹر جنوب مغرب میں مرکز بنا ہوا ہے۔
بحیرہ عرب کے مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغرب میں گہرا دباؤ تقریباً جنوب اور جنوب مشرق کی طرف بڑھ گیا۔
اس کے اسی علاقے میں مشرق سے جنوب مشرق کی طرف بڑھنے اور اگلے 6 گھنٹوں کے دوران بتدریج ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ بعدازاں، اگلے 12 گھنٹوں کے لیے کم دباؤ والے علاقے میں مزید کمزور ہونے کا امکان ہے۔
اگلے 12 گھنٹوں کے دوران اسی علاقے میں سمندر کی صورتحال اونچے سے انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آج تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، طوفان کے مرکز میں کے آس پاس ہواؤں کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے۔
سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔