کراچی:

سمندری طوفان گہرے دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) میں تبدیل ہوگیا جو کراچی سے تقریباً 960 کلو میٹر جنوب مغرب میں مرکز بنا ہوا ہے۔

بحیرہ عرب کے مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغرب میں گہرا دباؤ تقریباً جنوب اور جنوب مشرق کی طرف بڑھ گیا۔

اس کے اسی علاقے میں مشرق سے جنوب مشرق کی طرف بڑھنے اور اگلے 6 گھنٹوں کے دوران بتدریج ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ بعدازاں، اگلے 12 گھنٹوں کے لیے کم دباؤ والے علاقے میں مزید کمزور ہونے کا امکان ہے۔

اگلے 12 گھنٹوں کے دوران اسی علاقے میں سمندر کی صورتحال اونچے سے انتہائی خراب رہنے کا امکان ہے۔

ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آج تک گہرے سمندر میں نہ جائیں، طوفان کے مرکز میں کے آس پاس ہواؤں کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا الرٹ جاری، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان

شمال مغربی بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا 10 واں الرٹ جاری کردیا گیا ہے تاہم طوفان کراچی سے مزید دور ہوگیا ہے جبکہ اس کے زیر اثر سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کا رخ گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران مغرب/جنوب مغرب کی جانب رہا اور طوفان کا مرکز کراچی سے تقریباً 800 کلومیٹر جنوب مغرب میں ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا کہ 6 اکتوبر تک طوفان کا بدستور جنوب مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے، بعدازاں اگلے 12 گھنٹوں میں مغرب وسطی اور شمال مغربی بحیرہ عرب میں مشرق کی طرف بڑھے گا اور بتدریج کمزور ہوکر سائیکلون میں تبدیل ہو جائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ اس کے زیر اثر آج سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، سندھ کے ساحل کے قریب 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے سبب سمندر میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی جاتی ہے اور5 اکتوبر سے 7 اکتوبر کے دوران ہواؤں کی رفتار 135 کلومیٹر تک تجاوز کرنے کے نتیجے میں بہت زیادہ اونچی لہریں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے اور اس کے مطابق مزید اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بحیرۂ عرب میں موجود طوفان ’شکتی‘ کمزور ہو کر ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل
  • کراچی: بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’شکتی‘ کمزور ہونے لگا، محکمہ موسمیات
  • بحیرہ عرب میں شدید سمندری طوفان شکتی کا الرٹ جاری، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا امکان
  • محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
  • بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شکتی شدید ترین مرحلے میں داخل، کراچی میں بارش کا امکان
  • سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9 واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
  • سمندری طوفان ’شکتی‘ بحیرۂ عرب میں موجود، پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ نہیں: محکمہ موسمیات
  • سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ مزید شدت اختیارکرکےسائیکلون میں تبدیل: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا امکان، الرٹ جاری