Jasarat News:
2025-10-08@03:24:57 GMT

سندھ ہاری تحریک ظلم و جبر کیخلاف آج احتجاج کریگی

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھی ہاری تحریک کی آج (8 اکتوبر کو) پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہزاروں ہاری ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر غلام مصطفی چانڈیو، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، علی نواز ڈاہری، انور رند اور بلاول لاشاری نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ جاگیردارانہ نظام، کارپوریٹ فارمنگ، نئے ڈیم، نہروں کی تعمیر، زرعی اجناس بیرونی ممالک سے درآمد کرنے، دھان سمیت فصلوں کے کم نرخ مقرر کرنے اور بیج و کھاد کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سندھی ہاری تحریک کی جانب سے 8 اکتوبر 2025 کو گل سینٹر سے حیدرآباد پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جہاں پہنچ کر دھرنا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ سندھی ہاری تحریک ہمیشہ سندھ کے ہاریوں اور محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کے میدان میں رہی ہے۔ تحریک کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر آج ہزاروں ہاری اور خواتین کسان اپنی حقوق کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ جعلی بیج، کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت کو فوری طور پر روکا جائے اور جعلی زرعی دوائیں فروخت کرنے والی کمپنیوں کے مالکان کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت دھان کے نرخ کم کر کے ہاریوں کا معاشی قتل عام کر رہی ہے۔ سندھ حکومت منافع خور تاجروں کی سرپرستی کر کے ہاریوں کو معاشی طور پر تباہ و برباد کر چکی ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی جاگیردار نواز حکومت کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے غیر ملکی کمپنیوں کو سندھ کی زمینیں دے چکی ہے، لیکن سندھ کے ہاریوں کو ایک ایکڑ زمین دینے کے لیے بھی تیار نہیں۔ وڈیرے اور جاگیردار ہاریوں کو زمینوں اور گھروں سے بے دخل کر رہے ہیں، مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سندھی ہاری تحریک کے ہاریوں

پڑھیں:

حیدرآباد ،جامشورو نرسنگ کالج کے طلبا وطالبات پیڈانٹرن شپ نہ ملنے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف احتجاج، قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
  • ٹنڈو جام: اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ کی ناانصافیوں کیخلاف رہائشیوں کا احتجاج
  • صمود فلو ٹیلا اور غزہ پر حملے، اسرائیل کیخلاف جماعت اسلامی کے ٹائونز کا احتجاج، ریلیاں
  • طوفان الاقصیٰ کے 2برس مکمل: حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیل کیخلاف آج ملک گیر احتجاج کیا جائے گا
  • حیدرآباد ،جامشورو نرسنگ کالج کے طلبا وطالبات پیڈانٹرن شپ نہ ملنے کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
  • ڈی آئی جی پونچھ احتجاج میں شہید اہلکاروں کے گھر پہنچ گئے
  • ڈی آئی جی پونچھ کی احتجاج میں شہید اہلکاروں کی رہائشگاہ آمد
  • شہر میں ناجائز پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے،حاجی یاسین
  • غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف کئی ملکوں میں احتجاج