گوادر میں پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے میرانی ڈیم سے بذریعہ ٹینکرز فراہمی کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
گوادر اور قریبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو کم کرنے کے لیے منگل کو حکام نے تربت کے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کر دی۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گوادر اور ساحلی ضلع کے دیگر علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے پرانے رہائشی علاقوں کو گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان، جی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور خان، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ایگزیکٹو انجینئر مومن علی، اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر مجید جوہر شریک ہوئے۔
حکام نے اجلاس کو بتایا کہ شہر بھر میں مرحلہ وار پانی کی فراہمی جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید ٹینکر شامل کیے جائیں گے تاکہ سپلائی کو مستحکم کیا جا سکے۔
اجلاس میں ٹینکر مالکان کی جانب سے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کو نرخوں میں ’معقول‘ اضافے کی سفارش کی جائے تاکہ ترسیل بلا تعطل جاری رہے، مزید یہ بھی طے پایا کہ ٹینکر آپریٹرز کو ادائیگیاں ہر 15 دن بعد بغیر تاخیر اور کٹوتی کے کی جائیں گی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی پانی کے ذخائر صرف گھریلو استعمال کے لیے مخصوص ہوں گے، جبکہ سرکاری ادارے اور تجارتی صارفین اپنے بجٹ سے پانی خریدیں گے۔
منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے جی ڈی اے اور پی ایچ ای کی ٹیمیں، مقامی کونسلروں کے تعاون سے، محلہ سطح پر ترسیل کی نگرانی کریں گی، اجلاس میں ہنگامی منصوبے کے تحت جیوانی اور قریبی علاقوں کو بھی ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سینٹرل جیل کراچی: قیدیوں اور کم عمر بچوں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان
سینٹرل جیل کراچی—فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند نے کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں اور کم عمر بچوں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی جنید بلند نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا۔
عبدالغفور...
اس موقع پر جنید بلند نے قیدیوں اور کم عمر بچوں کے لئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا۔
جنید بلند نے کہا کہ سندھ کی دیگر جیلوں میں بھی ایسے فنی تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔