ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی پر شاہد آفریدی کی توجہ کام آگئی، سی ڈی اے کام شروع کروا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹی ہوئی کرسیوں اور ناقص واش رومز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کی خراب حالت پر شدید تنقید کی تھی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملکی سطح کی کرکٹ میں اس قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے اور اعلیٰ سطح کے گراؤنڈز کی موجودہ حالت دیکھ کر نچلی سطح کی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہو جاتی ہے۔
اب اس حوالے سی ڈی اے کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بھی شاہد آفریدی کی پوسٹ کے ردعمل میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے تمام کھیلوں کے میدانوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ مزید سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔
Renovation completed! Meanwhile @CDAthecapital is committed to improve all sports grounds.
— Muhammad Ali Randhawa (@RandhawaAli) October 7, 2025
محمد علی رندھاوا کی اس تازہ پوسٹ پر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
Excellent thank you ????????????@MohsinnaqviC42 https://t.co/nQ5NDATCrD
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 7, 2025
واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی پوسٹ پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے موقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی تصاویر پرانی ہیں اور اس معاملے کو عوام میں گمراہ کن تاثر دینے کی منظم کوشش قرار دیا گیا۔ سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب غیر قانونی قابضین کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔
Official Clarification from the Directorate of Sports, CDA, Regarding Diamond Ground, G-8
The Directorate of Sports, CDA, is aware of a social media post concerning the Diamond Ground in G-8. We categorically state that the images being circulated are outdated and misrepresent… https://t.co/LVXzOBQHvN pic.twitter.com/2GC4CLgYkm
— Capital Development Authority – CDA, Islamabad (@CDAthecapital) October 6, 2025
ان کا کہنا تھا کہ ڈائمنڈ گراؤنڈ کا اصل مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب ڈائریکٹوریٹ نے گراؤنڈ کو غیر قانونی قبضے سے واگزار کرایا۔ وہاں ایک کمرشل اکیڈمی بغیر اجازت کام کر رہی تھی اور گراؤنڈ کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دیا جا رہا تھا۔ اس سنگین خلاف ورزی کے پیشِ نظر، ڈائریکٹوریٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ معاملہ مکمل تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیجا جائے۔ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، جو عوامی اثاثوں کے تحفظ کے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی پر شاہد آفریدی برہم، سی ڈی اے کا وضاحتی بیان جاری
سی ڈی اے نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر کا پھیلاؤ اُن مخصوص عناصر کی طرف سے کیا گیا ہے جن کے غیر قانونی تجارتی مفادات ہماری قانونی کارروائی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے گمراہ کن اور جعلی مواد کی اشاعت کو ہم نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ سی ڈی اے شاہد آفریدی کرکٹ گراؤنڈ کی خستہ حالی وائرل تصاویر وائرل ویڈیوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ سی ڈی اے شاہد ا فریدی وائرل تصاویر وائرل ویڈیو کرکٹ گراؤنڈ سی ڈی اے تھا کہ
پڑھیں:
سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے
—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے۔
پولیس نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر روک دیا۔داہگل ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ مینا خان و دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔