نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ’ویڈنزڈے‘ کی مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کے حق میں پرزور آواز اٹھاتے ہوئے انہیں اپنا ہیرو قرار دیا ہے۔

پیرس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران فرانسیسی میگزین گالا کو دیے گئے انٹرویو میں جینا نے فلسطینیوں کی ہمت اور استقامت کو سراہا۔

21 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ’’میں فلسطین کے لوگوں کو اپنا ہیرو سمجھتی ہوں۔ وہ دنیا کی بے حسی کے باوجود اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلسطینی عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جائے تاکہ دنیا ان کے دکھ اور جدوجہد کو سن سکے۔

A post common by CALL 2 ACTION NOW (@call2actionnow)

یہ جینا اورٹیگا کی طرف سے پہلی بار فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانا نہیں ہے۔ گزشتہ جون میں بھی انہوں نے انسٹاگرام پر ایران اور فلسطین میں ہونے والے مظالم کے حوالے سے پوسٹس شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’میرا دل بھاری ہے، فلسطینیوں کی چیخیں روزمرہ خبروں میں دفن کر دی جاتی ہیں۔‘‘

فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 67 ہزار 160 افراد شہید اور ایک لاکھ 69 ہزار 679 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ جینا اورٹیگا کا مسلسل فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھانا بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر نمایاں طور پر زیر بحث آیا ہے۔

جینا اورٹیگا کی اس پرعزم حمایت پر دنیا بھر کے مداح اور حقوق انسانی کے کارکنان ان کی تعریف کر رہے ہیں، جبکہ یہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ کس طرح نئی نسل کے بین الاقوامی ستارے عالمی انسانی مسائل پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

“اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام، نواز شریف، مریم نواز نے افتتاح کر دیا

 

لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کے لیے پاکستان کے منفرد اور اولین ہاؤسنگ پروگرام “اپنی زمین، اپنا گھر” کا آغاز کردیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں پروگرام کی قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔

تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر نوازشریف نے بٹن دبا کر اسکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کیا اور ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے 3 مرلہ پلاٹ نکلنے پر مبارکباد دی، جس پر رخسانہ بی بی نے نوازشریف اور مریم نواز کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں دیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 3 مرلہ پلاٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، مفت پلاٹ حاصل کرنے والے گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ روپے قرض لے سکیں گے۔

مریم نواز کے مطابق قرض کی ماہانہ قسط 9 سال تک 14 ہزار روپے ہوگی، جس سے شہری بآسانی اپنا گھر تعمیر کرسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک فراموش شدہ قومی ہیرو
  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ سامنے آگیا
  • یو اے ای میں فلسطینیوں کے لیے خوراک کے ایک کروڑ پیکٹس کی تیاری کا آغاز
  • یو اے ای نے فلسطینیوں کے لیے ایک کروڑ خوراکی پیکٹس کی مہم شروع کر دی
  • “اپنی زمین، اپنا گھر” پروگرام، نواز شریف، مریم نواز نے افتتاح کر دیا
  • اسرائیل مغربی کنارے سے ہزاروں فلسطینیوں کو بے گھر کر رہا ہے، ہیومین رائٹس واچ
  • آواز کی لہروں سے جاسوسی، ویڈیو کانفرنسنگ میں پرائیویسی پر حملے کا نیا طریقہ
  • ہر سال اپنا نام بدلنے والا روسی شہری، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
  • ہر سال اپنا نام تبدیل کرنے والا شہری، مگر کیوں؟ وجہ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف