غزہ سے کسی فلسطینی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ سے کسی فلسطینی کو زبردستی نہیں نکالا جائے گا اور وہاں کا امن منصوبہ تمام فریقین کی رضامندی سے طے پایا ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اتوار کو مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ پیر یا منگل کو یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر وہ اسرائیل میں موجود ہوں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ "ہم دیکھیں گے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد آگے کیا اقدامات کرنے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ کے امن منصوبے پر سب کی حمایت حاصل ہے، اس لیے کسی کو وہاں سے زبردستی نہیں نکالا جائے گا۔"
فن لینڈ کے صدر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو میں ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ اتوار کو روانگی کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور "میں اس دورے کا منتظر ہوں"۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا اسرائیل اگلے ایک سال میں سعودی عرب سے تعلقات معمول پر لانے میں کامیاب ہو جائے گا، ٹرمپ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
نوبل امن انعام سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد انہوں نے دنیا بھر میں تنازعات کے حل کے لیے آٹھ بڑے معاہدے کرائے، جن میں غزہ کا جنگ بندی معاہدہ سب سے اہم ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹرمپ نے کہا جائے گا کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنمائوں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رہنماو¿ں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کے ڈیموکریٹ رہنمائوں کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو کے میئر اور الینوائے کے گورنرکی گرفتاری کی دھمکی دی۔ یاد رہے کہ دونوں رہنما امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور فوجی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں۔
مذکورہ حوالے سے امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شکاگو کے میئر نے آئی سی ای افسران کی حفاظت نہیں کی، انہیں جیل بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے الینوائے کے گورنر کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شکاگو اور پورٹ لینڈ میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔