راستے بند، ارکان غیر حاضر؛ سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کےلئے ملتوی parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وقفہ سوالات و جوابات کو معطل کر دیا گیا۔ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ وقت کی کمی ہے اور تمام ارکان سیلاب کے موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان غیر حاضر رہے جب کہ گزشتہ روز بھی وہ سینیٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ اس دوران سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کورم کی نشاندہی کی، جس پر پریذائیڈنگ افسر منظور احمد کاکڑ نے کاؤنٹنگ کروانے کی ہدایت کی۔

پریذائیڈنگ افسر نے اعلان کیا کہ ایوان میں کورم مکمل نہیں ہے اور 5 منٹ کے لیے گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس میں بتایا کہ ایک مذہبی جماعت کی اسلام آباد میں سرگرمی کے باعث راستے بند ہیں، جس کی وجہ سے زیادہ تر ارکان اجلاس میں نہیں پہنچ سکے۔

اس دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر سیلیم مانڈی والا اجلاس میں پہنچ گئے، تاہم اس کے باوجود سینیٹ اجلاس میں کورم پورا نہیں ہو سکا اور آخرکار سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتوشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا توشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ فلپائن میں 7.

6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سینیٹ اجلاس راستے بند

پڑھیں:

سینیٹ اجلاس کل ہوگا، 18 نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دی جس کے مطابق عون عباس چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعتیں و پیداوار سینیٹر محسن عزیز کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکتہ جو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بندش سے متعلق تھا کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کا اجلاس کل (جمعہ کو) 11 گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔ سینیٹر سیف، علی ظفر موشن پکچرز ترمیمی بل 2024ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 10 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے۔ سینیٹر علی ظفر سینیٹر زرقا سہروردی کا پیش کردہ معلومات تک رسائی کے حق کے ترمیمی بل 2023ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 10 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے۔ سلیم مانڈوی والا ورچوئل اثاثہ جات بل 2025ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 13 اکتوبر سے 60 دن کی توسیع کی تحریک پیش کریں گے، شیری رحمان قائمہ کمیٹی کی رپورٹ برائے پاکستان جنگلی نباتات و حیوانات ٹریڈ کنٹرول ترمیمی بل 2024ء پیش کریں گی۔

شیری رحمان چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی ہم آہنگی مارچ 2024ء تا مارچ 2025ء سالانہ رپورٹ پیش کریں گی۔ عرفان الحق صدیقی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ محمد ہمایوں مہمند کی جانب سے 18 جولائی 2025ء کو پوچھے گئے سوال نمبر 26 جو گزشتہ 2 برسوں کے دوران سربیا میں پاکستانی سفارتخانہ میں سربین ویزوں کے حصول کے لئے جن پاکستانی افراد کو معاونت فراہم کی ان کی تعداد سے متعلق تھا، پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ عون عباس چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے صنعتیں و پیداوار سینیٹر محسن عزیز کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے حامل نکتہ جو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی بندش سے متعلق تھا کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے۔

وفاقی وزیرِ قانون، قانون شہادت بل 1984ء میں مزید ترمیم کا بل قانون شہادت ترمیمی بل 2025ء پیش کریں گے، قیصر احمد شیخ وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ، قومی اسمبلی سے پاس شدہ بل آسان کاروبار بل 2025ء منظوری کے لئے پیش کریں گے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وزیر برائے وفاقی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت قومی اسمبلی سے پاس شدہ بل دانش اسکولز اتھارٹی بل 2025ء منظوری کے لئے پیش کریں گے۔ سینیٹر عبد الشکور خان تحصیل دو بندی ضلع قلعہ عبداللہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم وولٹیج پرانے تقسیمی نظام اور قومی گرڈ سے منسلک نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو پیش آنے والے مسائل کی جانب وزیر برائے بجلی کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

سینیٹر بشریٰ انجم بٹ پاکستان میں صنعتی طور پر تیار شدہ ٹرانس فیٹی ایسڈز کے استعمال کے باعث دل کی شریانوں کے امراض سے اموات میں ہونے والے اضافے اور اس کے تدارک کے اقدامات کی جانب وزیر برائے نیشنل ہیلتھ کی توجہ مبذول کروائیں گے۔ پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلابوں جو انسانی جانوں املاک اور بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں پر بحث کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • راستے بند، ارکان غیر حاضر؛ سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی
  • راستے بند، ارکان غیر حاضر؛ سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
  • راستے بند، ارکان غیر حاضر؛  سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلیے ملتوی
  • راستے بند، ارکان غیر حاضر، سینیٹ اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
  • سینیٹ اجلاس کل ہوگا، 18 نکاتی ایجنڈا جاری
  • پیپلز پارٹی اور ن لیگ کشیدگی ؛ بلاول بھٹو نے پارٹی ارکان کو روک دیا
  • پی ٹی آئی سینیٹرز کا قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کے استعفی کا مطالبہ
  • الیکشن کمیشن کاحکمنامہ؛خیبر پختونخوا اسمبلی کے 91 ارکان آزاد ہوگئے، تمام اسمبلیوں اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کا مکمل صفایا
  • سینیٹ کا اجلاس شور شرابے اور اپوزیشن کے احتجاج کی نذر