اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کر دیئے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد سے مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورشن ہو گی، شہری متبادل راستے استعمال کریں، ترجمان ٹریفک پولیس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند ہوگا۔ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، بہارہ کہو، مری اور اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے راول ڈیم چوک سے پارک روڈکااستعمال کریں، ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ( islamabad ) سے راولپنڈی جانے والے لہتراڑ روڈ،کھنہ اور ایکسپریس ہائی وے استعمال کریں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ائیر پورٹ جانے والے براستہ کشمیر چوک سری نگر ہائی وے استعمال کریں،گارڈن فلائی اوور سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے ڈائیورشن ہو گی، آئی ایٹ کے رہائشی زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے اور راول چوک سے پارک روڈ استعمال کریں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم

اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی ہے۔دوسری جانب وزارت داخلہ نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند کے لیے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند
  • لاہور سے اسلام آباد موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی
  • مذہبی جماعت کا احتجاج؛ لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل
  • مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم
  • تحریک لبیک کے ممکنہ احتجاج سے قبل راولپنڈی مکمل سیل، داخلی و خارجی راستے بند
  • فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری
  • ای چالان کی عدم ادائیگی، گاڑی مالکان کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
  • اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
  • اسلام آباد پولیس: لائسنس بنوانے کی مہم مکمل، کارروائیاں آج سے شروع