افغانستان میں ایئر اسٹرائیک کے سوال پر ترجمان پاک فوج نے کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
اسکرین گریب: جیو نیوز
افواج پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فوج کے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے حالیہ آپریشنز سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
پشاور میں کی گئی پریس کانفرنس کے دوران احمد شریف چوہدری نے بطور ثبوت تصویریں اور ویڈیو ڈاکیومنٹس کا بھی استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے خوارجیوں اور دہشت گردوں سے بات کرنی چاہیے، گورننس گیپ کو خیبر پختونخوا کے بہادر سپوت اپنے خون سے پورا کر رہے ہیں۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا سنا گیا.
پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے افغانستان میں حملہ کرنے اور مفتی نورولی محسود کے مارے جانے سے متعلق پاک فوج کے ترجمان سے سوال کیا۔
سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغانستان کو بیس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کرنے کے ثبوت اور شواہد موجود ہیں، پاکستان کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے لیے جو ضروری اقدامات کیے جانے چاہیئیں وہ کیے اور کیے جاتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہمارا ان سے صرف ایک مطالبہ ہے کہ افغانستان کو دہشتگردوں کی آماجگاہ نہ بننے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے وزراء بھی وہاں گئے اور انہیں بتایا کہ دہشت گردوں کے سہولتکار وہاں موجود ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے جو ضروری اقدامات کیے جانے چاہئیں وہ کر رہے ہیں اور آئندہ بھی کیے جائیں گے، اس حوالے سے کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احمد شریف چوہدری نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔