ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج پریس کانفرنس کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک
پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر پر 3 دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ ابتدا میں ایک خودکش بمبار نے مرکزی گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں زور دار آواز نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔
دھماکے کے چند لمحوں بعد ہی باقی دو حملہ آوروں نے افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز کے بروقت ردعمل نے دہشتگردوں کی پیش قدمی روک دی اور دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں حملہ آور مار دیے گئے۔
فورسز کی فوری اور بروقت کارروائی کے دوران 3 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 جوان زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے اور فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، متعدد ایمبولینسز اور آگ بجھانے والی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔
دھماکے کے فوراً بعد پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سی سی پی او پشاور میاں سعید خود موقع پر پہنچے اور آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔
انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد صدر اور کوہاٹ روڈ سمیت اردگرد کے تمام راستوں کو ٹریفک اور عام شہریوں کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کی مزید ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔ شہر میں بی آر ٹی سروس بھی عارضی طور پر روک دی گئی۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے تصدیق کی کہ تینوں دہشتگرد ہلوک ہو گئے ہیں جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔