ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل اہم پریس کانفرنس کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لاہور( طیبہ بخاری سے ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل مورخہ 10 اکتوبر، دوپہر 2:30 پر پشاور کور ہیڈ کوارٹر زسے اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس پشاور سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
حیدرآباد: 72سالہ باپ بیٹوں کے ظلم کے خلاف پریس کلب پہنچ گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ٹنڈوالہیار پولیس کے ریٹائرڈ ایس ایچ او 72سالہ ابراہیم پتافی اپنے بھائیوں اور بیٹوں کے ظلم کیخلاف پریس کلب حیدرآباد پہنچ گیاایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ڈی ایس پی حالی روڈ مجتبیٰ شیخ کاروائی نہیں کررہا ہے، ابراہیم پتافی نے کہاکہ میرے بھائیوں عبدالرحمن، عبدالغفور اور بیٹوں شاہد اور زاہد نے میری زمین اور گھر پر قبضہ کرکے مجھے روڈ پر نکال دیا ہے،اب میں گلیوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں، ایس ایچ او بکیرا علی بخش شاہ نے مجھے اغوا ء کرکے مجھے زرد کوب کیا اور رات کے اندھیرے میں موبائل میں ڈال کر میرپورخاص روڈ پر پھینک دیا، میں دل کا مریض ہوں اور میں حال ہی میں وینٹی لیٹر پر تھا، میرے بھائی اور بیٹے میری پنشن پر بھی قبضہ کرنا اہتے ہیں، پولیس میں چالیس سال اپنی زندگی گذارنے والے آج بھی سڑکوں پر پولیس سے انصاف کی بھیک مانگ رہا ہوں، انہوںنے کہاکہ اگر میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو بروز پیر کی شام پابچ بجے حیدرآباد پریس کلب پر پہنچ کر خودسوزی کرلوں گا، انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سیشن جج حیدرآباد آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی حیدرآباد فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے انصاف دلائے۔