ڈی جی آئی ایس پی آر آج کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج پریس کانفرنس کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گھوٹکی: میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طفیل رند بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، طفیل رند پر میر پور ماتھیلو کے علاقے جروار روڈ مسو واہ پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے کہا کہ فائرنگ سے طفیل رند جاں بحق ہو گئے، ان کے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور وزیر داخلہ سندھ نے گھوٹکی میں صحافی طفیل رند کے قتل پر اظہارِ افسوس کیا۔
اپنے ایک جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادیٔ صحافت پر حملے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ
قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ طفیل رند کے قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں، انہوں نے صحافی طفیل رند کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نےصحافی طفیل رند کے قتل کی مذمت کی اور قاتلانہ حملے میں ان کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صحافی طفیل رند پر قاتلانہ حملہ ایک افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے ، سندھ حکومت مقتول صحافی طفیل رند کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جا سکتا جو اظہارِ رائے کی آزادی پر حملہ ہوں، وزیر اعلٰی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی رپورٹ طلب کر لی ہے،
واقعے کے ذمہ داروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے گا۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے بھی ڈی آئی جی سکھر سے فوری اور تفصیلی رپورٹ طلب کی اور کہا کہ ملزمان کو ہر صورت میں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے-
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائیں، انہوں نے بھی طفیل رند کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ
طفیل رند کے قاتلوں کو گرفتار کرکے صحافی برادری کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔