افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی طرف سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمیں اپنی سرزمین کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ افغان ذرائع نے گزشتہ رات اطلاع دی ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ائیرفورس کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد افغان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستانی فوج نے کابل پر فضائی حملہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، افغان حکومت نے اعلان کیا کہ پاکستان نے ایک مارکیٹ پر بمباری کی، اور کابل کو نشانہ بنایا۔ افغان حکومت نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ہے اگر پاکستانی فوج نے کشیدگی میں اضافہ کیا تو نتائج کی ذمہ دار وہ خود ہوگی۔
افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی طرف سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمیں اپنی سرزمین کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ افغان ذرائع نے گزشتہ رات اطلاع دی ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ایک پیغام میں کابل اور پکتیکا، خوست اور ننگرہار کے صوبوں پر پاکستان کے فضائی حملے کو بین الاقوامی قوانین اور افغان خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افغان حکومت نے کی خلاف ورزی
پڑھیں:
پاکستان ‘ افغانستان کے درمیان مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار: علی لاریجانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مسائل حل کیلئے ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایران اور پاکستان کا باہمی تعاون درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کا مشترکہ عزم ہے کہ خطے سے دہشتگرد گروہوں کا خاتمہ کیا جائے۔ پاکستان نے دہشتگرد گروہوں کیخلاف اقدامات کیلئے موثر میکنزم بنایا ہے۔ دہشتگردی خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا چینلج ہے۔ مشترکہ کوششیں خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہیں۔ دریں اثناء ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کو اپنا سلام پیش کرتے ہیں۔ ایران مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان کی حکومت، اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر علی لاریجانی نے آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے صہیونی رجیم کی ایران کے خلاف جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران کا دفاع کیا، جو پاکستانی عوام کی پختہ اور اصولی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔