بھارتی پائلٹس کی تنظیم فیڈریشن آف انڈین پائلٹس نے مبینہ فنی خرابیوں کے بعد تمام بوئنگ 787 طیاروں کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ ایئر انڈیا کی 2 پروازوںAI-154 (ویانا تا دہلی) اور AI-117 (برمنگھم) میں تکنیکی مسائل کی اطلاعات کے بعد سامنے آیا۔

#BREAKING | Emergency turbine deploys on Air India flight to UK, plane lands safely; Pilots' body seeks Boeing's audit

NDTV's @VishnuNDTV brings you the details pic.

twitter.com/ITHE2MBH1v

— NDTV (@ndtv) October 5, 2025

تنظیم کے مطابق ان واقعات سے ایئر انڈیا کی سروس کے معیار پر سوالات اٹھتے ہیں، جبکہ ذمہ داری مبینہ طور پر نئے بھرتی شدہ انجینئرز پر ڈالی گئی ہے۔

تاہم ایئر انڈیا نے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان کے مطابق ویانا سے دہلی جانے والی پرواز دبئی میں حفاظتی طور پر اتاری گئی، جہاں مسافروں کو سہولیات فراہم کی گئیں اور وہی طیارہ بعد میں دہلی پہنچا۔

ایئر انڈیا نے مزید وضاحت کی کہ برمنگھم پرواز میں RAT (Ram Air Turbine) کا ازخود کھل جانا ’غیر معمولی مگر پہلے سے رپورٹ شدہ تکنیکی مظہر‘ تھا، جس سے کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا کی پروازوں میں بار بار فنی مسائل، مسافروں کا اعتماد متزلزل

ایئر انڈیا کے مطابق تمام نظام معمول کے مطابق کام کر رہے تھے اور طیارہ محفوظ لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔

ایئر لائن نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ ڈی جی سی اے (DGCA) کو جمع کرا دی ہے اور طیارے کو دوبارہ پرواز کی اجازت مل گئی ہے۔

پائلٹس تنظیم نے اپنی خط و کتابت میں جون 2025 کے AI-171 حادثے کا بھی حوالہ دیا، جس میں 260 افراد جاں بحق ہوئے تھے، اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بوئنگ 787 طیاروں میں ممکنہ خامیوں کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئرانڈیا بوئنگ 787 بوئنگ طیارہ پائلٹس تنظیم فیڈریشن آف انڈین پائلٹس

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایئرانڈیا بوئنگ طیارہ پائلٹس تنظیم ایئر انڈیا کے مطابق

پڑھیں:

خاندانی جھگڑا، باپ اور بیٹوں پر تیزاب حملہ، چہرے جھلس گئے

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر دوائسہ کے علاقے میں خاندانی تنازع کے دوران باپ اور بیٹے کے چہروں پر تیزاب پھینکا گیا۔ اسی دوران معاملے میں بیچ بچاؤ کرنے آئے ایک شخص پر بھی ایسڈ جا گرا۔ تینوں زخمیوں کو فوری طور پر دوائسہ ہائر سینٹر میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:’بوفے کا کھانا اپنے بیگ میں مت ڈالیں‘، سوئٹزرلینڈ کے ہوٹل کا بھارتی سیاحوں کو انتباہ

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق یہ جھگڑا کھیت میں پڑے بجلی کے تاروں کو لے کر شروع ہوا تھا اور خاندان کے دو گروپ دو دن سے باہمی تلخیاں کر رہے تھے۔

جھگڑے کے دوران ایک فریق نے ایسڈ پھینکا، جس سے دونوں باپ بیٹے اور درمیان آنے والا شخص شدید طور پر جھلس گئے۔

پولیس کی کارروائی اور تفتیش

واقعے کی اطلاع ملنے پر مانپور تھانہ پولیس زخمیوں کے ساتھ ہسپتال پہنچی اور ان کے بیانات درج کیے۔ تھانہ انچارج ستیش کمار نے بتایا کہ جمعہ کے روز خاندانی ارکان میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ہفتے کے روز ایک فریق دوسرے فریق سے سمجھوتے کے لیے پہنچا تو نوک جھوک بڑھ گئی اور پھر معاملہ تشدد تک جا پہنچا۔

زخمیوں کی حالت اور مزید کارروائی

پولیس کے مطابق، زمین کے تنازع میں کئی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔ اس وقت پولیس زخمی فریق کی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے، جس کے بعد قانونی کارروائی اور مزید تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:’پہلے 60 کروڑ روپے ادا کریں‘، عدالت نے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی پر بیرون ملک سفر کی شرط رکھ دی

تھانہ انچارج کے مطابق اس واقعے میں مہندرا یوگی اور دھرم سنگھ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کی تیاری اور آگاہی

پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور ابتدائی چھان بین کے بعد واقعے کے ملزمان کی شناخت کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جھگڑوں اور اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کریں تاکہ اس طرح کے سنگین واقعات سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایسڈ حملہ بھارت تیزاب حملہ راجستھان

متعلقہ مضامین

  • ترک صدر کا نیتن یاہو کی موجودگی میں مصر میں لینڈ کرنے سے انکار، طیارہ بحیرہ احمر پر چکر لگاتا رہا
  • بھارتی فورسز ترقیوں اورانعامات کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی ہیں، کشمیری پنڈت کا انکشاف
  • لڑکیوں کی حفاظت کا مطلب صرف انکے جسموں کی حفاظت نہیں بلکہ انہیں خوف سے آزاد کرنا بھی ہے، چیف جسٹس
  • آئی ایم ایف کا مطالبہ، حکومت نے کرپشن اینڈ گورننس رپورٹ شائع کرنے کیلئے مہلت مانگ لی
  • انتظامی معاملات، 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ، 40 میں تاخیر
  • قطری فضائیہ کو امریکی ریاست آئیڈاہو میں فوجی تنصیب تعمیر کرنے کی اجازت دے دی گئی
  • آسٹریلیا میں طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • خاندانی جھگڑا، باپ اور بیٹوں پر تیزاب حملہ، چہرے جھلس گئے
  • کراچی میں ’’را‘‘ نیٹ ورک  کیخلاف بڑی کارروائی، حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان گرفتار