ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ گاڑیوں کےسرخ بتی توڑنے اور غلط سمت چلنے کے واقعات، تحقیقات کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
امریکا میں وفاقی نگران ادارے نے ٹیسلا کی سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے خلاف نئی تحقیقات شروع کردی ہیں، جن میں درجنوں واقعات ایسے سامنے آئے جن میں گاڑیوں نے سرخ بتی توڑی، مخالف سمت میں سفر کیا یا حادثات کا باعث بنیں۔
امریکی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق 58 واقعات ایسے رپورٹ ہوئے جن میں ٹیسلا کی گاڑیاں فل سیلف ڈرائیونگ موڈ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں، جن سے ایک درجن سے زائد حادثات اور آتشزدگیاں ہوئیں، جبکہ تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا ٹرک کی خامی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی، کمپنی کیخلاف مقدمہ درج
یہ نئی تحقیقات ان متعدد کیسز میں اضافہ ہیں جن سے ایلون مسک کے اُس منصوبے کو دھچکا لگ سکتا ہے جس کے تحت وہ اپنی لاکھوں گاڑیوں کو سافٹ ویئر اپڈیٹ کے ذریعے مکمل خودکار بنانا چاہتے ہیں۔
تجزیہ کار سیٹھ گولڈ اسٹیئن کے مطابق اصل سوال یہ ہے کہ کیا یہ سافٹ ویئر واقعی کام کرتا ہے؟ جبکہ سرمایہ کار راس گربر کا کہنا ہے کہ دنیا ایلون مسک کی فل سیلف ڈرائیونگ کی تجربہ گاہ بن گئی ہے اور یہ تجربہ کامیاب نہیں ہو رہا۔
تحقیقات کے مطابق یہ کیس 29 لاکھ گاڑیوں پر مشتمل ہے، یعنی وہ تمام ٹیسلا ماڈلز جن میں فل سیلف ڈرائیونگ فیچر موجود ہے۔ ناقدین کے مطابق یہ نام گمراہ کن ہے کیونکہ یہ سسٹم مکمل طور پر خودکار نہیں بلکہ ڈرائیور کی مکمل توجہ کا تقاضا کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی
کئی ڈرائیورز نے رپورٹ کیا کہ حادثے سے قبل گاڑی نے کسی بھی قسم کی وارننگ نہیں دی، نئی تحقیقات کی خبر کے بعد ٹیسلا کا اسٹاک ابتدائی طور پر 3% تک نیچے گیا لیکن بعد میں 0.
این ایچ ٹی ایس اے نے اس سے قبل بھی 24 لاکھ گاڑیوں میں حادثات کی تحقیقات شروع کی تھیں جن میں دھند یا کم مرئی حالات کے دوران حادثات ہوئے، جب کہ ایک اور کیس “سمّن” فیچر سے متعلق ہے جو گاڑی کو خود ڈرائیور کے پاس لانے کی صلاحیت دیتا ہے۔
گزشتہ ماہ میامی عدالت نے 2019 کے ایک مہلک حادثے میں ٹیسلا کو جزوی طور پر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے 240 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنی کو چاہیے کہ وہ فل سیلف ڈرائیونگ کا نام ختم کرے اور ریڈار سینسرز جیسا اضافی ہارڈویئر شامل کرے تاکہ نظام محفوظ بنایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک اور ٹرمپ میں لفظی جنگ، ٹیسلا کو 152 ارب ڈالر کا تاریخی نقصان
ٹیسلا پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے کیونکہ گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ایلون مسک کے سیاسی بیانات اور دائیں بازو کے رہنماؤں کی حمایت کی وجہ سے بھی کئی خریدار کمپنی کا بائیکاٹ کرچکے ہیں۔
سیلز میں کمی کے بعد ٹیسلا نے ماڈل Y سمیت 2 سستی گاڑیوں کے نئے ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا، تاہم سرمایہ کار متاثر نہ ہوئے اور شیئرز مزید 4.5 فیصد گرگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا تحقیقات ٹیسلا جرمانہ سیلف ڈرائیو کار گاڑیاں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا تحقیقات ٹیسلا سیلف ڈرائیو کار گاڑیاں ایلون مسک کے مطابق
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔