منعم ظفر کی محمد علی بلوچ اور طور خان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251013-08-24
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے رکن وگڈاپ کراچی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، پروفیسر محمد علی بلوچ اورجماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے نائب قیم و سہراب گوٹھ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت حاجی طور خان کے بڑے بھائی کے انتقال پر ان کے گھر جاکر علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور مرحومین کے اہل خانہ ولواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ملاقات میں امیرجماعت اسلامی ضلع گڈاپ عرفان احمد، قیم ضلع گڈاپ ابوالخیر ملک اور شعبہ الخدمت گڈاپ کے انچارچ فواد شیروانی بھی موجود تھے ۔ منعم ظفر خان نے پروفیسر محمد علی بلوچ کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت و دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے اپنی پوری زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں گزاردی ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔دریں اثناء امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیما کراچی کے صدر احمر حامد کی والدہ کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کوآرڈینیٹر کراچی شعبان علی بھٹی،فوڈ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ساؤتھ محمد اصغر ،صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ محمد اکبر اور دیگر کا لیا گیا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار