Express News:
2025-11-27@21:17:02 GMT

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر برمنگھم میں انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

لاہور:

سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد پچانوے برس کی عمر میں برمنگھم میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے ان کے دنیا سے رخصت ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ محمد برادرز کے سب سے بڑے بھائی وزیر محمد کا شمار پاکستان کے معمر ترین کرکٹر میں ہوتا تھا۔

وزیر محمد نے 1952 سے 1959 تک پاکستان کے لیے 20 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنا رکھے تھے۔

وزیر محمد برمنگھم کے اسپتال میں گزشتہ دس روز سے زیر علاج تھے۔ وزیر محمد بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی پاکستان ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

پانچ محمد برادران میں وزیر محمد سب سے بڑے تھے، دیگر بھائیوں میں حنیف محمد اور ریئس محمد پہلے ہی انتقال کر گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت دیگر حکام نے مرحوم کے خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

’’ابو بہت ڈانٹیں گے‘‘، نسیم شاہ کا مداح کے سیلفی کے اصرار پر معصومانہ جواب

شائقین کے لیے اپنی پسندیدہ کرکٹر کے ساتھ سیلفی بنانا ہمیشہ ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے، اور حال ہی میں قومی کرکٹر نسیم شاہ نے بھی ایسا ہی لمحہ شیئر کیا۔
سہ ملکی سیریز کے ایک میچ کے بعد نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے، جہاں مداح ان سے تصاویر لینے لگے۔ اس دوران ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی، جس پر نسیم شاہ نے معصومانہ انداز میں کہا،’’یار، گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں۔‘‘
نسیم شاہ کے اس سادہ اور مخلص جواب نے وہاں موجود تمام شائقین کو قہقہوں سے بھر دیا اور لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی پالیسی میں مسائل و خلا کی نشاندہی کی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
  • وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کی والدہ انتقال کرگئیں؛وزیر اعظم وسپیکر کا اظہار افسوس
  • کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد
  • وزیرا عظم  کی بحری  بادشاہ  ولی  عہد  سے ملاقاتیں  ‘ دفاع  سمیت  مختلف  شعبوں  میں تعاون  بڑھانے  پر اتفاق  : تجارت  ڈبل  کر ینگے : شہباز  شریف 
  • جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا
  • وزیراعظم سے آذربائیجان کے وزیراقتصادیات  کی ملاقات  ‘ تعاون  پرا تفاق
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات کی ملاقات;دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کاجائزہ
  • ’’ابو بہت ڈانٹیں گے‘‘، نسیم شاہ کا مداح کے سیلفی کے اصرار پر معصومانہ جواب
  • سلمان آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کا ریکارڈ پاش پاش کردیا
  • جسٹس (ر) یار محمد گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ مقرر