data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آن لائن)خاتونِ اوّل بی بی آصفہ زرداری نے سوات کے علاقے مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں خاتونِ اوّل
نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم میں فرائض انجام دینے والے اہلکار قوم کے محافظ ہیں۔بی بی آصفہ زرداری نے شہید لیویز اہلکار یاسین کی خدمات اور قربانی کو سراہا اورکہا کہ بچوں کو بیماری سے بچانے والے کارکن ہمارے ہیرو ہیں، ان پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔ایسے بزدلانہ واقعات قوم کے پولیو فری پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔بی بی آصفہ زرداری نے شہید اہلکار کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا صفہ زرداری

پڑھیں:

اٹلی : پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا‘ 3 اہلکار ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں پولیس کے آپریشن کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے کیستل دازانو میں فارم ہاؤس میں پولیس چھاپے کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ آگ بجھانے کے دوران عمارت منہدم ہوگئی جس سے 7فائرفائٹر بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس فارم ہاؤس کا قبضہ چھڑانے کے لیے پہنچی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹینیسی کے فوجی اسلحہ پلانٹ میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

 

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • اٹلی : پولیس آپریشن کے دوران زوردار دھماکا‘ 3 اہلکار ہلاک
  • خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی سوات میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت
  • خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی مٹہ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کی شدید مذمت
  • سوات، انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید
  • سوات؛ انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ میں لیویز اہلکار شہید،  وزیر داخلہ کا خراجِ عقیدت
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • جامشورو،ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لے رہے ہیں
  • کراچی: پولیو کیخلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے: آصفہ بھٹو زرداری
  • انسداد پولیو مہم کا کل سےآغاز ؛2کروڑ30لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے