Al Qamar Online:
2025-10-18@17:25:11 GMT

مودی امریکی صدرٹرمپ سےخوفزدہ ہیں،راہل گاندھی

اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT

مودی امریکی صدرٹرمپ سےخوفزدہ ہیں،راہل گاندھی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو دعوی کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے “خوفزدہ” ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی نے امریکی رہنما کو “فیصلہ کرنے اور اعلان کرنے” کی اجازت دی ہے کہ ہندوستان روسی تیل نہیں خریدے گا اور وہ بار بار منع کرنے کے باوجود مبارکباد کے پیغامات بھیجتا رہتے ہیں۔

راہل گاندھی کا یہ دعویٰ ٹرمپ کے اس دعویٰ کے بعد سامنے آیا ہے کہ ان کے “دوست” پی ایم مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہندوستان روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا، اس اقدام کو انہوں نے یوکرین روس جنگ میں ماسکو پر دباو ¿ بڑھانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ایکس پر کہا، پی ایم مودی ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں۔ ٹرمپ کو یہ فیصلہ کرنے اور اعلان کرنے کی اجازت دیتے ہیں کہ ہندوستان روسی تیل نہیں خریدے گا۔

بار بار منع کرنے کے باوجود مبارکباد کے پیغامات بھیجتے رہتے ہیں، وزیر خزانہ کا دورہ امریکہ منسوخ کر دیا، شرم الشیخ کو چھوڑ دیا گیا۔ آپریشن سندور میں ان کی مخالفت نہیں کرتے۔

کانگریس کے جنرل سیکرٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے بھی اس معاملے پر حکومت پر تنقید کی۔

رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، 10 مئی 2025 کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 5:37 بجے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سب سے پہلے یہ اعلان کیا کہ ہندوستان نے آپریشن سندور کو روک دیا ہے۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ نے 5 مختلف ممالک میں 51 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آپریشن سندور کو روکنے کے لیے مداخلت کی تھی۔

اب، صدر ٹرمپ نے کل اعلان کیا ہے کہ مسٹر مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہندوستان روس سے تیل درآمد نہیں کرے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ مسٹر مودی نے امریکاکو اہم فیصلے آئوٹ سورس کیے ہیں۔ 56 انچ کا سینہ سکڑ گیا ہے،۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: راہل گاندھی کہ ہندوستان

پڑھیں:

امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوش نہیں تھا کہ بھارت روس سے تیل خریدے، مگر اب معاملہ طے ہو گیا ہے، چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اے آئی کے میدان میں چین کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہے، حماس کو جنگ بندی معاہدے پرعمل کرنا ہوگا، چاہتے ہیں حماس غیر مسلح ہو، حماس کو غیر مسلح کرنے کیلئے امریکی فوج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

امریکی صدرکا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پیوٹن کو یوکرین سے متعلق ڈیل کرنا ہوگی، اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے کہا میں نے لاکھوں زندگیاں بچائیں، پاکستان اور بھارت جوہری جنگ کے بہت قریب تھے، پاک بھارت جنگ میں سات طیارے گرائے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کانگریس نے ٹرمپ کے روسی تیل کے دعوے پر نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا
  • ہجومی تشدد کے ذریعے دلت خاندان کو ڈرایا جا رہا ہے، راہل گاندھی
  • نریندر مودی امریکی صدر ٹرمپ سے خوفزدہ ہیں، راہل گاندھی
  • روس سے تیل کی خریداری: بھارت نے خبروں کی تردید کردی
  • امریکی دباؤ رنگ لے آیا، مودی نے ٹرمپ کے آگے ہتھیار ڈال دیے
  • ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید
  • امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے
  • مودی نے روسی تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی: صدر ٹرمپ کا انکشاف
  • مودی سرکار کے زخم تازہ ہو گئے، ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرنے کا پھر ذکر کر دیا