افغانستان بھارت کی شہ پر اچھل کود کررہا ہے‘ سنی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کی شہ پر اچھل کود کر رہا ہے، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان مخالف سازشوں میں مصروف رہا ہے اور اب افغانستان کو استعمال کر کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے،کسی ملک کے دبا یا اشتعال انگیزی میں نہیں آئے گا مگر اپنے دفاع میں ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی خطے میں بڑھتی ہوئی مداخلت اور اشتعال انگیزی کا نوٹس لے۔پاکستان امن چاہتا ہے مگر امن کو کمزوری نہ سمجھا جائے، دشمن قوتوں کی سازشیں ناکام بنائی جائیں گی۔بلال عباس قادری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے قیامِ پاکستان کے بعد سے آج تک وطنِ عزیز کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند نہیں کیا۔ کبھی سرحدی جارحیت،کبھی دہشت گردی کی پشت پناہی اور کبھی عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کر کے بھارت نے اپنی دشمنی کو آشکار کیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت پاکستانی کانٹینٹ کو نیٹ فلکس پر بلاک کرنا چاہتا ہے، فرحان سعید کا دعویٰ
پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور اسی وجہ سے وہ پاکستانی کانٹینٹ کی نیٹ فلکس تک رسائی کو محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے موجودہ حالات کے مطابق سب سے بہتر راستہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لیے معیاری کانٹینٹ بنانا ہے، کیونکہ نیٹ فلکس پر آنے کے بعد پاکستانی ڈراموں کو پوری دنیا دیکھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی وجوہات کے باعث پڑوسی ملک پاکستان کے ڈراموں کو بلاک کرنے کی کوشش کرتا ہے، جبکہ ہمارے ڈرامے معیار کے لحاظ سے پہلے ہی بھارت تک پہنچ چکے ہیں اور وہاں بے حد مقبول ہیں۔
فرحان سعید نے بتایا کہ انہوں نے دہلی ایئرپورٹ پر اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاکستانی ڈرامہ میوٹ ہونے کے باوجود سب لوگ اسے دلچسپی سے دیکھ رہے تھے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اچھا کانٹینٹ بلاک کرنے سے نہیں رکتا، لوگ ہر حال میں اسے دیکھتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر اپنے کانٹینٹ کا کنٹرول خود سنبھالے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پابندی کے خدشے سے بچا جا سکے۔