Al Qamar Online:
2025-10-19@08:51:18 GMT

مکہ مکرمہ‘ آب زم زم کے حصول کیلیے سہولت متعارف

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

مکہ مکرمہ‘ آب زم زم کے حصول کیلیے سہولت متعارف

ریاض: سعودی عرب میں آبِ زم زم کے حصول کے لیے سہولت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ مذکورہ ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں (330 ملی لیٹر) حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے زم زم من نسک سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ مذکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں نسک کے ذریعے ملک کے کسی بھی شہر سے طلب کی جا سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نسک پر مطلوبہ تعداد کی بکنگ کرنے کے بعد جہاں ڈلیوری درکار ہے، اس جگہ کا نیشنل ایڈریس ارسال کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ دیے گئے ایڈریس پر پلیٹ فارم کے ذریعے بک کی گئی آب زم زم کی چھوٹی بوتلوں کا کارٹن محفوظ طریقے سے پہنچا دیا جاتا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

اے آئی کے ذریعے جعلی کرامات بیچنے والا گروہ پکڑا گیا، 35 افراد گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

براسیلیا: برازیل میں جعل سازوں کے ایک گروہ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی کرامات کی دعائیں  تیار کر کے سادہ لوح مذہبی افراد کو بیچ کر بھاری منافع کما لیا،  پولیس نے دو سال سے جاری اس دھوکہ دہی میں ملوث 35 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان مختلف شہریوں سے فون کالز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ کرتے، ان کی ذاتی زندگی اور مشکلات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے اور پھر اے آئی کی مدد سے ہر شخص کے لیے مخصوص دعا تیار کرتے تھے، یہ دعائیں بیماریوں کے علاج، قسمت بدلنے یا مشکلات کے خاتمے کے دعوؤں کے ساتھ فروخت کی جاتی تھیں۔

پولیس کے مطابق ہر دعا کی قیمت تقریباً 10 امریکی ڈالر (تین ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی تھی جب کہ کئی متاثرین نے پہلی دعا کے بعد مزید ’’روحانی دعائیں‘‘ بھی خریدیں کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔

تحقیقات کے مطابق جعل سازوں نے مصنوعی ذہانت سے ایسی دعائیں تیار کیں جو انتہائی مؤثر اور جذباتی انداز میں لکھی جاتی تھیں، جس سے لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا آسان ہوگیا۔

 پولیس نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی نے اس فراڈ کو مزید پیچیدہ اور مؤثر بنا دیا کیونکہ تیار کردہ پیغامات لوگوں کے عقیدے اور امیدوں سے براہ راست جڑے ہوتے تھے۔

برازیلی حکام نے ملزمان پر فراڈ، جعل سازی اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص اس گروہ سے متاثر ہوا ہو تو وہ فوری طور پر رپورٹ درج کرائے تاکہ مزید شواہد اکٹھے کیے جا سکیں اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزا کی نئی کیٹیگری متعارف کروادی
  • مکہ مکرمہ : آب زم زم حاصل کرنے کے لیے نسک پلیٹ فارم پر سہولت متعارف
  • نادرا نے شناختی کارڈ کی تجدید کے لیے سہولت فراہم کردی
  • واٹس ایپ صارفین کیلئے نئی پابندیاں متعارف کرنے جارہا ہے
  • قالین دھونے کیلئے نیا روبوٹ متعارف، وقت اور محنت دونوں کی بچت
  • آئی فون کی خاطر گردہ فروخت کرنے والا نوجوان ڈائیلاسز کا محتاج
  • غیر مسلح کرنے کی ناقابل حصول آرزو
  • اے آئی کے ذریعے جعلی کرامات بیچنے والا گروہ پکڑا گیا، 35 افراد گرفتار
  • نادرا کے شناخت کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلیے نئے قواعد جاری