بدعنوانی کا الزام ثابت ہونے پرچین کے 2 اعلیٰ فوجی جنرل برطرف
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ: چین کے 9 اعلیٰ فوجی عہدیداروں کے خلاف جاری بدعنوانی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی، نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزام ثابت ہونے پر 2 اعلیٰ ترین فوجی جرنیلوں کو فوج اور حکمران کمیونسٹ پارٹی سے برطرف کر دیا گیا۔
میڈیاذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایک دہائی سے زائد عرصے سے اقتدار میں رہنے والے صدر شی جن پنگ کی جانب سے یہ فیصلہ پارٹی اور ریاست کی تمام سطحوں سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مہم کے تازہ ترین اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی، جب بیجنگ میں اعلیٰ حکام کا 4 روزہ اجلاس 20 اکتوبر کو شیڈول ہے، طے شدہ اجلاس میں طویل المدتی معاشی منصوبہ بندی پر غور کیا جائے گا۔
ترجمان وزارتِ دفاع ژانگ شیاوگانگ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مرکزی فوجی کمیشن (سی ایم سی) کے نائب چیئرمین ہی ویڈونگ ان 9 افراد میں شامل ہیں جنہیں فوج سے ’نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزیوں کی بنیاد‘ پر برطرف کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے امریکی قونصل جنرل کی اہم ملاقات
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انسدادِ دہشت گردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ تھامس ایکرٹ کا کہنا تھا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اوّلین ترجیح حاصل ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کریں گے اور اسے سہولت دی جائے گی۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، صوبائی حکومت سستی اور صاف توانائی کے لیے چھوٹے پن بجلی گھروں اور ڈیموں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جننگ میں خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا، اب صوبائی حکومت انفرااسٹرکچر، ادارہ جاتی مضبوطی اور استعداد سازی پر کام کر رہی ہے، ضم شدہ اضلاع میں نایاب معدنی ذخائر سے مقامی آبادی کو براہ راست فائدہ دیا جائے گا۔ اجلاس میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے بزنس اینڈ انویسٹمنٹ روڈ شو کرانے کی تجویز سامنے آئی جبکہ قیمتی و نایاب معدنیات کے لیز ہولڈرز کو روڈ شو میں مدعو کرنے کی تجویز پر بھی غور گیا گیا۔