سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری، آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کررہے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت دائر شکایات کا جائزہ لیا جائے گا، اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ سے متعلق بھی غور کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جائے گا
پڑھیں:
ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں دائر
3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواستگزار عبد الاحد ایڈووکیٹ نے رائر درخواست میں موقف اپنایا کہ نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر تین سالہ ابراہیم بچہ جابحق ہوا۔ 3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ مئیر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کیخلاف درج کرانے کا حکم دیا جائے۔
متاثرہ بچے کے اہلخانہ نے بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ نامزد ملزم اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر نہیں پہنچے، اہلخانہ نے بچے کی تلاش کے لیے 15 ہزار خرچ کرکے نجی مشنری بلوائی۔
درخواست گزار نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ حکومت کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پولیس کو نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
اندراج مقدمہ کی درخواست شیخ ثاقب احمد ایڈوکیٹ نے دائر کی۔ انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود اداروں نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ درخواست میں میئر کراچی، ٹاؤن چئیرمین گلشن اقبال، ایکسن اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کو فریق بنایا گیا۔