امریکہ نے چائنا ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملہ کیوں کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
امریکہ نے چائنا ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملہ کیوں کیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
حال ہی میں، چین کے قومی سلامتی کے ادارے نے امریکہ کی جانب سے سائبر حملے کے ایک بڑے کیس کا پردہ فاش کیا اور امریکی قومی سلامتی ایجنسی کی جانب سے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کے ناقابل تردید شواہد حاصل کیے۔ امریکہ کی جانب سے سائبر حملے کرنے، راز چرانے، دراندازی اور تخریب کاری کی کوششوں کو اس بار بھی ناکام بنایا گیا اور “بیجنگ ٹائم” کی سائبر سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 19 اکتوبر کو، چین کے قومی سلامتی کے ادارے نے ایک اعلان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ امریکی قومی سلامتی ایجنسی نے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملہ کیا۔اس میں ذکر کیا گیا کہ 2022 کے بعد سے،امریکہ نے مخصوص غیر ملکی برانڈ کے موبائل فونز کی ایس ایم ایس سروس میں کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیشنل ٹائم سروس سینٹر کےمتعدد اہلکاروں کے موبائل فون ٹرمینلز پر خفیہ طور پر سائبر حملہ کرتے ہوئے ان کی حساس معلومات کو چرایا۔ اگست 2023 سے جون 2024 تک، امریکہ نے چین کے نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر ایک نیشنل لیول اٹیک کے لیے 42 خصوصی سائبر ہتھیاروں کا استعمال کیا، اور اعلیٰ درستگی والے زمینی وقت کے نظام میں مزید دراندازی کی کوشش بھی کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی پیک کی پائیدار ترقی کے حصول میں ڈیٹا ریسورسز کا اہم کردار تمام پابندیوں سے آزاد ہیں، ایرانی جوہری پروگرام پر 10 سالہ عالمی معاہدہ باضابطہ ختم چین، صدر کے قریبی 2اعلی جنرلز سمیت 9فوجی افسران کرپشن الزام میں برطرف ہنگری میں ٹرمپ پیوٹن ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟ ’تمھاری ماں نے‘، وائٹ ہاؤس ترجمان کا صحافی کو جواب چین، تیسرے لیانگ چو فورم کا صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں آ روز اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں، غزہ کے لیے جدوجہد جاری رہے، ترک صدر پاکستان اور افغانستان کی جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹائم سروس سینٹر پر سائبر پر سائبر حملہ امریکہ نے
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔