جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرکے افغان خودکش بمبار کو گرفتار کرلیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فرنٹیئرکور (ایف سی) خیبر پختونخوا نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرکے افغان خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خودکش بمبار افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔خودکش بمبار نے بتایا ہےکہ خودکش حملےکی تربیت تین ماہ کی تھی، اس نے ایک ہفتےکی ٹریننگ لی۔
خودکش بمبار کے مطابق تربیت میں اسے سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے۔خودکش بمبار نے بتایا کہ وہ 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے۔
پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے لاہور کے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا، الحمدللہ :مریم اورنگزیب
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں علیمہ خان کی عدم حاضری پر گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے ۔
عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے 19 اکتوبر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ علیمہ خان آپ کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کی جائے ؟ مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ کیوں نہ علیمہ خان کی ضمانت مچلکہ کی رقم ضبط کرلی جائے؟۔
بعد ازاں عدالت نے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 اکتوبر کو عدالت میں طلب کرلیا۔