سیاحت کے فروغ کیلیے لاہور تا شیخوپورہ ڈبل ڈیکر بس سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن)حکومت پنجاب نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور سے شیخوپورہ کے لیے 2 ڈبل ڈیکر بسوں کی سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ پنجاب ٹورازم اینڈ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت یہ بس سروس ہفتہ اور اتوار کے روز لاہور سے شیخوپورہ کے تاریخی اور ثقافتی مقامات تک چلائی جائے گی۔ بس کا فی کس کرایہ 1200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔پہلے سیاحتی ٹور میں مسافروں نے پیر وارث شاہ کے مزار اور ہرن مینار کی سیر کی۔ سیاحوں نے ہرن مینار میں بوٹنگ، سائیکلنگ اور تصویری یادیں محفوظ کرنے کا خوب لطف اٹھایا۔ علاوہ ازیں شیخوپورہ میں ہیر خوانی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے ماحول روایتی رنگ میں ڈھل گیا۔شہریوں اور سیاحوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو شیخوپورہ میں سیاحت کے فروغ کی سمت ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو روزہ سیاحتی ٹور سے نہ صرف لاہور بلکہ دیگر اضلاع کے شہریوں میں بھی تاریخی مقامات کی سیر کا شوق بڑھا ہے۔ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ شیخوپورہ کو ٹورازم کا حب بنایا جا رہا ہے تاکہ تاریخی ورثہ عوام تک پہنچ سکے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹورازم صدف ظفر کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد مقامی معیشت کو فروغ دینا اور صوبے کے تاریخی ورثے کی ترویج کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ا