راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز
راولپنڈی:(آئی پی ایس)
تھانہ چونترہ کی حدود سہال اڈہ پر فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نعیم اعجاز، ان کے بھائی وسیم اعجاز، ندیم اعجاز اور دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقتول محمد حسنین کے بھائی اور سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں قتل، اقدام قتل، اعانت جرم سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق، مقتول کے خاندان کی موضع سہال میں آبائی زمین ہے، جس پر ایم پی اے نعیم اعجاز کے کارندے مسلسل قبضے کی کوشش کرتے آ رہے تھے۔
محمد ثقلین کے مطابق، بیس روز قبل انہوں نے دیگر دیہاتیوں کے ساتھ ایم پی اے کے خلاف زمینوں پر قبضے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔
بعدازاں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور اسی سلسلے میں محمد ارشاد کے گھر مشاورت کے بعد مقتول اپنے چچا اور دیگر اہلِ علاقہ کے ہمراہ سہال چوک پہنچے۔
ایف آئی آر کے مطابق اسی دوران وسیم اعجاز، علی عمران، رمان عمران، وحید اور دیگر 10 سے 15 افراد اسلحہ، آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر ویگو ڈالوں میں وہاں پہنچے اور آتے ہی شدید فائرنگ اور حملہ کر دیا۔
حملے میں محمد حسنین، تجمل اسرار اور چچا مشتاق زخمی ہو گئے۔ حسنین کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مدعی نے الزام عائد کیا ہے کہ حملہ ایم پی اے نعیم اعجاز اور ان کے بھائیوں کی ایما پر کیا گیا اور اس کا مقصد زمین پر قبضہ کرنا تھا۔
واقعے کے بعد مقتول کے لواحقین اور مقامی افراد نے سہال روڈ پر شدید احتجاج کیا۔
پولیس حکام اور اے ایس پی صدر زینب ایوب نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرایا، جس کے بعد لاش کا پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کیا گیا۔
پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز سے موقف کے لیے متعدد بار رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم انہوں نے نہ فون اٹھایا اور نہ ہی پیغامات کا جواب دیا.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو بھاری ٹیرف جاری رہیں گے: ٹرمپ ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف شرط عائد نہیں کرسکتا، وزیر خزانہ ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکبادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایم پی اے نعیم اعجاز کے بعد
پڑھیں:
دکی، دو کوئلہ کانوں میں حادثات، چار افراد جانبحق، مالکان کیخلاف مقدمہ
چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دکی اور چمالنگ میں دونوں کوئلہ کانیں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کی گئیں تھیں اور ان میں غیر قانونی طور پر کام ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی کی دو کوئلہ کانوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں 4 کان کن جان بحق ہوگئے۔ محکمہ معدنیات کے حکام نے دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ مائنز ریسکیو حکام کے مطابق دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جان بحق ہوئے۔ جاں بحق کانکنوں کی شناخت زین اللہ اور سبحان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ دوسرا حادثہ دکی کے نواحی علاقے چمالنگ کی کوئلہ کان میں پیش آیا، جہاں کوئلہ کان میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے سے دو کان کن جانبحق ہوگئے۔ جن کی لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔ اس حوالے سے چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دکی اور چمالنگ میں دونوں کوئلہ کانیں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کی گئیں تھیں اور ان میں غیر قانونی طور پر کام ہو رہا تھا۔ محکمہ کی جانب سے دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔