میری استدعا یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت وہ سپریم کورٹ سماعت کرے جو آرٹیکل 176اور191اے کو ملا کر بنے،وکیل شبر رضا رضوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل شبر رضا رضوی نے کہاکہ استدعا یہ ہے کہ اس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کرے،وہ سپریم کورٹ سماعت کرے جو آرٹیکل 176اور191اے کو ملا کر بنے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ نے 2متفرق درخواستیں فائل کی ہیں؟ہمارے پاس آپ کی صرف ایک متفرق درخواست ہے،دلائل سے پہلے بتا دیں بنچ فل کورٹ کا آرڈر کیسے پاس کر سکتا ہے؟وکیل نے کہاکہ آپ آرٹیکل 191اے کے تحت بیٹھے ہیں لیکن پھر آپ سپریم کورٹ ہیں،یہ بنچ معاملہ چیف جسٹس یا کمیٹی کو ریفر کر سکتا ہے،عدالت نے سماعت کل ساڑھے 11بجے تک ملتوی کردی۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی کلو 500 روپے تک بکنے لگے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ
پڑھیں:
جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنیوالا ڈویژن بنچ تبدیل
اسلام آباد (آئی این پی) جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل کیلئے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف یہ کیس 21 اکتوبر کو مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر یہ سماعت منسوخ کردی گئی ہے اور اس پیش رفت کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کردیا تھا ۔ عدالت عظمی نے ہائیکورٹ کو پہلے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔