data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کاکہناہے کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام چاہتا ہے لیکن کسی بھی ملک یا گروہ کی جانب سے ملکی سالمیت کے خلاف براہِ راست یا خفیہ کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ بلوچستان پاکستان کی پہچان ہے، یہاں کے عوام باصلاحیت، محب وطن اور وطن سے گہری وابستگی رکھنے والے ہیں،  صوبے کی ترقی کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں کیونکہ یہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں سماجی و معاشی استحکام کے لیے ریاستی سطح پر بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے،  صوبے کے قدرتی وسائل اور انسانی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر خوشحالی کا نیا دور شروع کیا جا سکتا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دیا کہ سول سوسائٹی اور نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہیں ذاتی یا سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر صوبے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی رکھنے والے عناصر اور فتنۃ الخوارج جیسے دہشت گرد گروہ بلوچستان کے امن اور ترقی کے دشمن ہیں، ریاست ان تمام تخریب کاروں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ صوبے کو مکمل طور پر پرامن بنایا جا سکے۔

فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کے ہر پہلو پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی بھی جارحیت یا خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے آرمی چیف سے مختلف سوالات کیے جن کا انہوں نے تفصیلی اور کھلے انداز میں جواب دیا۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کیخلاف انٹرپول کے ذریعے کارروائی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک کالعدم تنظیم کے سربراہان، سہولت کاروں کیخلاف ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کروائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے انٹرپول کے ذریعے بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فہرست بھی ترتیب دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حکومت بلوچستان نے دہشت گردی میں ملوث بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی کو تیز کروائی جائے گی۔ کالعدم تنظیموں کے سربراہان، کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔

دوران اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا دہشت گردی میں ملوث اندرون و بیرون ملک ہر عنصر کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ بلوچستان کی سرزمین پر خون بہانے والوں کو دنیا کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے۔ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد تنظیموں کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا انسداد دہشت گردی کے نئے قوانین کے تحت کارروائیاں تیز کی جائیں۔ محکمہ داخلہ بلوچستان پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت قائم سیل کو مزید متحرک کرے۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کا مکمل صفایا اب ناگزیر اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا۔ بلوچستان مزید کسی غیر ملکی ایجنڈے کا شکار نہیں ہوگا۔ ریاست پاکستان اور بلوچستان دشمنوں کے خلاف زیرو ٹالرنس، آخری سہولت کار تک پیچھا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف آئی ٹی سٹی کے تعمیراتی کام میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی
  • پنجاب میں ون ڈش پر عملدرآمد اور غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • پنجاب میں ون ڈش کی خلاف ورزی، کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • پنجاب میں بسنت سخت قوانین کے تحت منائی جائے گی، عظمیٰ بخاری
  • سب ٹھیک ہے، پاکستان اب ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث عناصر کیخلاف انٹرپول کے ذریعے کارروائی کا فیصلہ
  • پاکستان اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا
  • پاک فوج، فیلڈ مارشل کے خلاف بات کرنیوالوں کی زبان نکال کر جوتے کی سول بنائی جائے گی، فیصل واوڈا
  • بلوچستان کا بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ