Daily Sub News:
2025-12-10@08:56:08 GMT

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ سابقہ ملکہ سری کٹ موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں، ملکہ سری کٹ خون میں انفیکشن اور کئی دوسری بیماریوں کی وجہ سے دو ہزار انیس سے اسپتال میں زیر علاج تھیں۔۔
عالمی میڈیا کے مطابق ملکہ سری کِٹ اپنے شوہر بادشاہ بھومی بون ادیولیادیت (King Bhumibol Adulyadej) کے ساتھ 7 دہائیوں تک ملک کی سماجی و ثقافتی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہیں۔ وہ اپنی خوبصورتی، نفاست، اور فیشن کے ذوق کے باعث بین الاقوامی سطح پر ”اسٹائل آئیکون“ کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
ان کی خدمات میں تھائی ریشم کی صنعت کے فروغ اور مقامی دستکاریوں کے احیاء کو خاص مقام حاصل ہے۔ 2012 میں فالج کے باعث وہ عوامی سرگرمیوں سے کنارہ کش ہو گئی تھیں۔
ملکہ کے انتقال پر تھائی شاہی خاندان اور درباری عملے کے لیے ایک سالہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق تھائی وزیرِاعظم انوتن چرن ویرکُل نے ملکہ والدہ کے انتقال بعد ہفتے کو ملائیشیا روانگی کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا، جہاں اتوار سے منگل تک آسیان رہنماؤں کی سمٹ منعقد ہونی ہے۔ جبکہ کابینہ ہفتے کے روز شاہی تدفین کے انتظامات پر غور کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے: صدر وینزویلا امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے: صدر وینزویلا مریکا اور دیگر ممالک غزہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں، ترک صدر نیتن یاہو نے غزہ معاہدے کو خطرے میں ڈالا تو ٹرمپ انہیں خود سبق سکھائیں گے، امریکی اہلکار سعودی عرب سے متعلق توہین آمیز بیان پر انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے معافی مانگ لی غزہ: امدادی سامان کی ترسیل میں اسرائیلی رکاوٹیں، سیز فائر کے 2 ہفتے بعد بھی بھوک و پیاس برقرار چین کا کھلے پن کے سلسلے میں چین کی ضروریات اور دنیا کی توقعات دونوں کو مدنظر رکھنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سابقہ ملکہ

پڑھیں:

’میں نے غلطی کی‘رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے پر کترینہ کیف کا ردعمل

معروف صحافی پوجا سمنت نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سے تعلق کے خاتمے کے بعد شدید ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار تھیں۔

پوجا نے کہا کہ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کیف انتہائی پریشان دکھائی دے رہی تھیں اور بہت رو رہی تھیں۔ وہ کہہ رہی تھیں کہ ’میں نے غلطی کی ہے، اور میں اپنے کام کی کمی کی ذمہ دار ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف

انہوں نے مزید بتایا کہ کترینہ نے اپنے دل ٹوٹنے کے جذبات کھل کر شیئر کیے اور کہا کہ ’وہ اس سے محبت کر بیٹھی تھیں اور پھر چیزیں ٹھیک نہیں ہوئیں، اور اب ہم ساتھ نہیں ہیں۔ لیکن اس کی وجہ سے، میں نے اپنا کیریئر برباد کر دیا‘۔

پوجا کے مطابق کترینہ دیوانہ وار محبت میں تھیں اور اس رشتے کے دوران کئی فلم کے مواقع چھوڑ دیے تھے کیونکہ وہ شادی کے لیے اور کام سے کچھ دوری کے لیے تیار ہو رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

انہوں نے کہا کہ شاید وہ یہ سوچ رہی تھیں کہ رنبیر سے شادی کے بعد وہ کپور خاندان کی رکن بن جائیں گی اور شاید وہ سمجھتی تھیں کہ ان کے خاندان میں بیٹیوں کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہیں تھی کم از کم اس وقت یہ رویہ تھا اب حالات بدل گئے ہیں۔ انہوں نے بہت سی فلمیں چھوڑ دی تھیں وہ بہت مایوس تھیں۔

تاہم کترینہ نے بعد میں اداکار وکی کوشل سے شادی کر لی اور نومبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کترینہ کیف

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد، سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد،سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
  • ’میں نے غلطی کی‘رنبیر کپور سے تعلق ختم ہونے پر کترینہ کیف کا ردعمل
  • ہالی ووڈ شائقین کیلئے خوشخبری، اس ہفتے چار فلمیں بیک وقت ریلیز ہوں گی
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں پھر کشیدگی‘ سرحد پر جھڑپیں شروع
  • امن معاہدے کے باوجود تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی دوبارہ شدید، جھڑپوں میں ہلاکتیں اور فوجی تعیناتیاں بڑھیں
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع، فضائی حملے
  • امن معاہدہ ناکام؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں دوبارہ شدید جھڑپیں شروع
  • تھائی لینڈ کا کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی علاقوں میں فضائی حملوں کا آغاز