تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ سری کٹ 93 برس کی عمر میں وفات پا گئیں۔
تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ سابقہ ملکہ سری کٹ موجودہ بادشاہ کی والدہ تھیں۔ وہ آنجہانی بادشاہ بھومی بول کی اہلیہ تھیں اور 1946 سے 2016 تک ملکہ کے طور پر رہیں۔
تھائی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ سابقہ ملکہ کے انتقال کے باعث تھائی لینڈ کے وزیراعظم ملائیشیا میں جاری آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سابقہ ملکہ

پڑھیں:

کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد،سابقہ الیکشن شیڈول برقرار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سابقہ الیکشن شیڈول برقرار رکھتے ہوئے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ سنادیا،جاری فیصلے میں کہاگیا ہےکہ انتخابات مؤخرکرنےکی وجوہات قانونی طورپرقابل قبول نہیں۔ پولنگ 28 دسمبرکو ہی ہوگی۔

فیصلےمیں کہاگیاکہ حالات وواقعات کےباوجودآئینی ذمہ داری پوری کرناضروری ہے،کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاعمل 2مرتبہ مکمل کیاجاچکا ہے،اعتراضات کافیصلہ بھی ہوچکا،ہائیکورٹ بھی درخواستیں خارج کرچکا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے

الیکشن کمیشن نےمؤقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنا ممکن نہیں،سپریم کورٹ کہہ چکی کہ انتخابی معاملات پرحکم دینا ہمارا دائرہ اختیار ہے،صوبائی حکومت کی رکاوٹیں آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نےدونوں درخواستیں مسترد، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابی شیڈول برقرار رکھا, الیکشن کمیشن نے فیصلہ صوبائی حکومت، گورنر اور تمام اداروں کو ارسال کر دیا۔

ممبر بلوچستان شاہ محمدجتوئی کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف کہاسردی کےباعث لوگ ہجرت کرجاتے ہیں، امن و امان کی صورتحال  بھی بہتر نہیں۔

سموگ تدارک کیلئے سخت اقدامات، پولیس سمیت تمام ہیوی گاڑیوں کی چیکنگ کا حکم

5 رکنی بینچ  کےرکن شاہ محمدجتوئی نےاکثریتی فیصلے سےاختلاف کیا،شاہ محمد جتوئی نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اختلافی نوٹ جاری کیا،اختلافی نوٹ کے مطابق حد بندی،ووٹر لسٹ اور مدت پر اکثریتی فیصلے سے متفق ہوں،دسمبر کے سخت موسم میں ٹرن آؤٹ کم رہنے کا امکان ہے، سردی میں کوئٹہ کےشہری دیگر اضلاع کو ہجرت کرجاتے ہیں،بلوچستان میں امن و امان انتخابات کیلئے موزوں نہیں،28 دسمبر کے انتخابات مؤخر کرنے کی رائے سامنے آئی،انتخابات موسم اور امن و امان بہتر ہونے تک ملتوی ہونے چاہئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان اورگورنر بلوچستان نے انتخابات مؤخر کرنے کی سفارش کی تھی،خیال رہے کہ الیکشن شیڈول کےمطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

ویڈیو: ڈکی بھائی نے یاسر شامی کو سب کچھ بتادیا، سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں، ظلم کی خوفناک داستان

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد، سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
  • کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد،سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
  • سعودی عرب میں طوفانی بارش، تیز ہواؤں سے چھتیں گر گئیں، اسکول بند
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں پھر کشیدگی‘ سرحد پر جھڑپیں شروع
  • امن معاہدے کے باوجود تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی دوبارہ شدید، جھڑپوں میں ہلاکتیں اور فوجی تعیناتیاں بڑھیں
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں شروع، فضائی حملے
  • امن معاہدہ ناکام؟ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں دوبارہ شدید جھڑپیں شروع
  • تھائی لینڈ کا کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی علاقوں میں فضائی حملوں کا آغاز
  • سعودی شہزادہ مشعل بن بدر بن سعود کی والدہ انتقال کر گئیں