پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے متفقہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے ۔وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران،سول سوسائٹی، وکلاء اور اہم شخصیات کو مدعو کیاجائے گا۔ امن جرگے کا مقصد دہشت گردی کےخاتمے اور پائیدار امن کیلئے متفقہ حکمتِ عملی کی تشکیل ہے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پولیس کو جدید آلات، تربیت اور وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس سے قبل سہیل آفریدی نے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب میں کہا کہ میری نامزدگی پر اعتراضات اٹھائے گئے، ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں، ہمیں بھیک نہیں چاہیے ہمیں اپنا حق دیا جائے۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسف زئی نے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق انعام یوسف زئی نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی خیبر پی کے کو ارسال کردیا۔