وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی  بحرین کی وزیرِ صحت سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا 

اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ جبکہ صحت کے شعبے میں مزید تعاون سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا دائرہ بڑھانے سے نہ صرف خطے میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کی صحت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صحت کے شعبے

پڑھیں:

محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور زائرین کی سہولت کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارات داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے جو قابل تحسین ہیں۔عراقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ زائرین کی فیسیلیٹیشن اور نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کیلئے مشترکہ میکنزم کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر عراقی وزیر داخلہ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ملاقات میں زائرین کی سہولت، سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات
  • وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • وفاقی وزیر داخلہ کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  •  برسلز میں پاک عراق وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات، زائرین کی سہولت اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان، ترکیہ کا ایوی ایشن، دفاعی مینو فیکچرنگ اورہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر اتفاق: وزیر تجارت جام کمال سے ترک وفد کی ملاقات
  • ترک وفد کی وفاقی وزیرِ تجارت سے ملاقات، صنعتی و ٹیکنالوجیکل تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان اور اردن کے درمیان انسدادِ منشیات اور پولیس ٹریننگ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات؛ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق