فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔ ان کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ولی عہد عبدالحسین بن عبداللہ دوئم بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر گفتگو سمیت علاقائی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شاہ عبداللہ دوئم کو پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی نیک تمنائیں پہنچائیں۔شاہ عبداللہ دوئم نے خطے میں امن واستحکام کیلیے پاکستانی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور دفاعی شعبہ میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنرل ہیڈ کوارٹرز بھی گئے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ان کی اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے بھی ملاقات ہوئی.

جس میں خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم اور دونوں ممالک کی افواج کے تاریخی اور گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے علاقائی امن کیلیے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عبداللہ دوئم اردن کے

پڑھیں:

9 مئی واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ تھے: خواجہ آصف

وزیرِ دفاع  خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا گیا تھا، جنرل باجوہ نے فیلڈ مارشل کی تعیناتی رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں، جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ  کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ 9  مئی کے واقعات کا جنرل فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ تھا، جو بانیٔ پی ٹی آئی تنہا نہیں کر سکتے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل فیض حمید کے خلاف مزید مقدمات بننے کی گنجائش ہے، ان کے رابطے تھے، ریٹائرمنٹ کے باوجود نبض ان کے ہاتھ میں تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف
  • 9 مئی واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹانے کا منصوبہ تھے: خواجہ آصف
  • ہم دشمن کو چھپ کر نہیں للکار کر مارتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے، حماس
  • صدر ابووو کی شہباز شریف سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے: پاکستان، انڈونیشیا میں 7 ایم او یوز، معاہدے
  • پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے: فیلڈ مارشل
  • انڈونیشیا کے صدر سے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر کی ملاقات؛دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر پروابوو سبیانتو کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انڈونیشین صدر سے ملاقات، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال