این سی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 4 افسران گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔
چوہدری سرفراز سمیت دیگر کو اختیارات کا ناجائز استعمال اور رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان کو آج ایف آئی اے کی جانب سے لاہور کی ضلع کچہری عدالت میں پیش کیا جائے گا، سینئر وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق ملزمان کی جانب سے عدالت میں پیش ہوں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی پولیس کی پشاور میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوکراچی پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔
ملزمان گلشن اقبال شانتی نگر کے سابق کونسلر کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے مفرور 3 ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔