کنڈی کا وزیراعظم کو خط ، گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-3
پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزاد نقل و حمل ملک کے تمام صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی پابندیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو براہِ راست صوبے کی خوراکی خودکفالت پر اثر ڈال رہی ہیں۔گورنر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان غیر آئینی پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ صوبوں کے درمیان غذائی توازن بحال ہو اور ملک بھر میں گندم کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اکائیوں کے درمیان تعاون اور اعتماد ہی پاکستان کے آئینی ڈھانچے کی بنیاد ہے، اور اس کی خلاف ورزی نہ صرف انتظامی مسائل کو جنم دیتی ہے بلکہ عوامی مشکلات میں بھی اضافہ کرتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گندم کی
پڑھیں:
جاپان نے روسی اثاثے ضبط کرنے کا یورپی مطالبہ مسترد کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے یورپی یونین کی جانب سے منجمد روسی اثاثے ضبط کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ۔ پولیٹیکو یورپ کی رپورٹ کے مطابق یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی وزیر خزانہ ساتسوکی کاتایاما نے واضح کیا کہ ٹوکیو کے پاس روسی اثاثوں کی ضبطی کے لیے کوئی قانونی اختیار موجود نہیں۔یورپی یونین نے جاپان پر تقریباً 30 ارب ڈالر مالیت کے منجمد روسی اثاثے ضبط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا، تاہم جاپان نے اس موقف کو رد کر دیا۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک جاپان اور امریکا پر زور دے رہے ہیں کہ وہ منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کر کے یوکرین کے لیے استعمال کریں۔