data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-05-22

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا یونیورسٹی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم میں توسیع کا اعلان

اس اسکیم میں وہ طلبہ شامل ہوں گے جو پنجا‌ب کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخل ہیں، کم از کم 70% نمبرز یا مساوی سی جی پی اے رکھتے ہیں، اور پچھلے اجراء میں لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہمارا مقصد پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان ڈیجیٹل فاصلے کو کم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی لیپ ٹاپ سکیم کو پہلی بار پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ تک بڑھانے کا باقاعدہ فیصلہ کر لیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 10,000 لیپ ٹاپس اہل امیدواروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد صوبے میں پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان تعلیمی اور ڈیجیٹل فرق کو کم کرنا ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے تصدیق کی کہ سکیم پر کام شروع ہو چکا ہے اور اہل طلبہ کو لیپ ٹاپس کی تقسیم جلد شروع کر دی جائے گی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اہلیت کے معیار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور طلبہ کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

اس اسکیم میں وہ طلبہ شامل ہوں گے جو پنجا‌ب کی پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں داخل ہیں، کم از کم 70% نمبرز یا مساوی سی جی پی اے رکھتے ہیں، اور پچھلے اجراء میں لیپ ٹاپ حاصل نہیں کر سکے۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہمارا مقصد پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹی طلبہ کے درمیان ڈیجیٹل فاصلے کو کم کرنا ہے۔ اس سکیم کا دائرہ وسیع کرنا سب کیلئے مساوی تعلیمی مواقع کو یقینی بناتا ہے۔ مزید برآں، سکیم میں خواتین، معذور طلبہ اور کم آمدنی والے خاندانوں کے طلبہ کیلئے مخصوص کوٹہ بھی برقرار رکھا گیا ہے تاکہ تکنیکی وسائل تک منصفانہ رسائی کو فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین